03/05/2026
ٹوبہ فٹبال کمیٹی نے آف سیزن میں فٹبال کا ایک نیا میلہ سجادیا۔ شائقین فٹبال سے لیکر سپانسر، آفیشلز اور ٹیموں کے نئے تجربے نے رونقیں نہ صرف بحال کیں۔ بلکہ فٹبال کی بہتری کیلئے ہونے والی جدوجہد اور بہترین ماحول علاقہ کمیٹی کی طرف سے فراہم کرنے پر کریڈٹ بنتا ہے۔
خصوصی طور صدر علاقہ کمیٹی احمد شہزاد اور انکے ساتھیوں نے اس پہلے ایونٹ کا آغاز کیا۔
اس لیگ کی مختصر تصویر یہ ہے کہ اس لیگ میں علاقہ کمیٹی کے انڈر آنے والی تمام ٹیموں کو 10 سے 12 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا اور مکمل 6 ٹیمیں بنائی گئیں۔ جنہیں فرنچائز کی بنیاد پر سپانسرز کو دیا گیا۔ انہی چھ ٹیموں نے اپنے اپنے دیہات میں سے کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنی اور لیگ میں کھیلنا ہے۔
لیکن اس ایونٹ رونق اور نئے انداز میں فٹبال کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔ ٹیموں کے ٹرائل جاری ہیں۔ انڈر 23 میں نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی لیگ سسٹم میں مختلف ٹیموں کا حصہ بننے کا تجربہ ہوگا۔ جس سے کھلاڑیوں کی فٹبال کے لحاظ سے اور روایتی ٹیموں کے ماحول سے ہٹ کر مثبت تجربہ ملے گا۔ نہ صرف فٹبالر بلکہ مختلف کوچ اور آفیشلز کی ٹیم کیلیے سرگرمیاں بھی مؤثر تجربہ حاصل کررہی ہیں۔
لیگ کا آغاز عید الاضحی کے تیسرے روز سے ایک شاندار افتتاحی تقریب کیساتھ ہورہا ہے۔ تقریبآ ایک مہینہ پہلے اس لیگ نے اپنے جادو کا سحر علاقہ میں بکھیر دیا ہے۔ اور فٹبال سے جڑے لوگوں کو صحت مند ایکٹیویٹی مل چکی ہے۔
ٹیموں کے ٹریننگ کیمپ بھی ایک دو روز میں شروع ہورہے ہیں۔ جس میں علاقہ کے سنئیر نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی ٹوبہ کی یوتھ کو ٹریننگ دیکر فٹبال کا فروغ اور معیاری فٹبال اگلی یوتھ تک پہنچائیں گے۔ جس سے علاقہ کا فٹبال بہتر بھی ہوگا اور علاقے سے باہر ہونے والے ایونٹس کیلئے ٹوبہ،پیرمحل کی نمائندگی کرنے والی ٹیم بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس لیگ میں شاہین کلب، تھنڈر کلب، لائنز کلب، وولوز کلب، ٹائیگرز کلب اور فالکن کلب کے نام سے فرنچائز ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔
Pakistan Sports ♥️