26/05/2026
صوابی کا یاسر شاہ، جس کا متبادل ہمیں آج تک نہ مل سکا۔
یاسر شاہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی وہ ریڑھ کی ہڈی تھے جن کی موجودگی میں پاکستانی بولنگ کا سامنا کرنا ہر ٹیم کے لیے مشکل ہو جاتا تھا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے صرف 48 ٹیسٹ میچز میں 244 وکٹیں حاصل کیں، 16 بار پانچ وکٹیں جبکہ 3 بار ایک ہی میچ میں دس وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
جب تک یاسر شاہ ٹیم میں رہے، پاکستان کی اسپن بولنگ دنیا کی خطرناک ترین بولنگ لائنز میں شمار ہوتی تھی۔ مگر جب سے یاسر شاہ گئے ہیں، تب سے آج تک ان جیسا اسپنر پاکستان کو نہیں مل سکا۔
آپ لوگوں کے خیال میں کیا پاکستان میں یاسر شاہ کا کوئی متبادل موجود ہے؟ اگر ہے تو کون؟