BOL FM 99

BOL FM 99 ملکی علاقائی ثقافتی ادبی آرٹس سپورٹس و تعلیمی فنی نشریات

ٹبی قیصرانیانشاء اللہ بروز اتوار کنسلٹنٹ ٬ جنرل سرجن و فزیشن ڈاکٹر شعیب اختر میانہ صبح 9تا دن 12 بجے دن عثمان میڈیکل سٹو...
09/05/2026

ٹبی قیصرانی
انشاء اللہ بروز اتوار کنسلٹنٹ ٬ جنرل سرجن و فزیشن ڈاکٹر شعیب اختر میانہ صبح 9تا دن 12 بجے دن عثمان میڈیکل سٹور ٹبی قیصرانی پر مریضوں کا معائنہ کریں گے
نزد : یونین کونسل ٹبی قیصرانی
رابط نمبر :
0334 1616350
03187436350

09/05/2026
24/12/2025

دنیاپور۔نجی ہسپتال میں دوران علاج 15ماہ کی کمسن خدیجہ جان بحق۔

جان بحق کمسن بچی کا تعلق نواحی گاؤں 253 ڈبلیو بی سے ہے۔

ڈاکٹر نے پہلے بچی کو انجکشن لگایا پھر سیرپ پلایا تو بچی کی حالت بگڑ گئی۔والدہ

بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر اور عملہ نےمیری ایک نہ سنی۔والدہ

دنیاپور۔نجی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر والد محمد یوسف نے 1.5۔ پر کال کردی۔

پولیس موقعہ پر پہنچی تو والد نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی سے انکار کردیا۔
پولیس نے جان بحق بچی کی نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

24/12/2025

زندگی کا بھروسہ نہیں شادی پر جانے کی تیاری میں سیلون پر بال کٹواتے نوجوان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

تونسہ بار میں الیکشن کی گہما گہمی شروعتونسہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی گہما گہمی باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہ...
24/12/2025

تونسہ بار میں الیکشن کی گہما گہمی شروع
تونسہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی گہما گہمی باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں سینئر سیاسی و قانونی شخصیات پر مشتمل سردار خالد خان سکھانی گروپ، ملک ظفر اقبال گروپ اور سردار عمران خان نتکانی گروپ نے باہمی مشاورت سے اپنے متفقہ امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کے مطابق
اشتیاق احمد خان لاشاری صدر،
ملک فاروق امام جنرل سیکرٹری،
ملک صابر حسین اعوان نائب صدر
کے عہدوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔
اس موقع پر وکلاء برادری میں خاصی جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ متفقہ امیدواروں کے اس فیصلے کو بار میں اتحاد، استحکام اور مثبت سیاست کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ مشترکہ امیدواروں کا انتخاب بار کے مسائل کے حل اور ادارے کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا۔

01/11/2025

5 نومبر سے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان
ساتھ ہی جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں ٹھنڈی 🥶🥶
ہوائیں 🌬️🌬️
چلنے کا امکان

31/10/2025

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب حکومت کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں 118 مستحق جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پنجاب حکومت کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور کمشنر اشفاق احمد چوہدری ۔ڈپٹی کمشنر عثمان خالد سمیت مختلف محکموں کے افسران اور دلہا دلہن کے قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی اس موقع پر مقامی فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ اور شہانئیوں کی گونج پر جھرمر ڈالا اور زندگی نئے سفر کا آغاز کرنے جوڑوں سمیت مہمانوں کو سلامی پیش کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تمام جوڑوں کو مبارک باد اور سلامی کے طور پر چیک دئیے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت ہونے والی تمام شادیوں کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کررہی ھے اس پروگرام سے صوبے بھر غریب و مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر میں 5 ہزار مستحق جوڑوں کی شادی کروائی جائے گی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

لیہ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے ...
31/10/2025

لیہ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

لیہ میں پولیس کے اپنے ہی اہلکار نے قانون شکنی کر ڈالی۔ ہیڈ کانسٹیبل عرفان پولیس لائن سے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث نکلا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب، ملزم کی نشاندہی کرنے والے پولیس اہلکار طاہر کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

31/10/2025

بورےوالا/واقعہ

بورے والا: اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے ہوئے 14 سالہ کمسن مزدور جلتی آگ میں گر گیا

بورے والا: دہکتی آگ میں گر کر مزدور کا جسم کوئلہ بن گیا، ریسکیو

بورے والا: ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مزدور کی جھلسی ہوئی لاش نکال لی

بورے والا: اینٹوں کے بھٹے پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، پولیس

بورے والا: بھٹہ مزدور کی کوئلہ بنی لاش اسپتال منتقل کردی، ریسکیو

31/10/2025

رشتے کی تلاش
بشرٰی انصاری لائیں کرکٹر عمران خان کے لیے رشتہ

Address

Al Faidhila Jeddah
Dera Ghazi Khan
22543

Telephone

+923452485747

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOL FM 99 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BOL FM 99:

Share

Category