09/09/2026
📢 اہم گزارش
کافی عرصے سے دربند کے لوگوں کو بجلی کے بل موصول نہیں ہو رہے، جس کی وجہ سے صارفین کو بل کی بروقت ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے اور بعض اوقات جرمانے یا دیگر مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
ہم واپڈا حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ براہِ کرم اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور بجلی کے بل ہر گھر تک باقاعدگی سے پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔
اگر ہر گھر تک بل پہنچانا ممکن نہیں تو کم از کم دربند میں کوئی مقررہ جگہ/مرکز بنایا جائے جہاں سے عوام اپنے بجلی کے بل با آسانی حاصل کر سکیں۔
امید ہے متعلقہ حکام عوام کی اس بنیادی مشکل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد از جلد مناسب اقدام کریں گے۔
اہلِ دربند کی آواز — مسئلہ حل کیا جائے۔ 🤲