Pushthakhara waliabad Cricket Ground

Pushthakhara waliabad Cricket Ground Practical work on social issues.

آج ولی آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ریجنل اسپورٹس آفیسر نے گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق تحصیل صدر پشتخرہ جبا...
27/03/2026

آج ولی آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ریجنل اسپورٹس آفیسر نے گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق تحصیل صدر پشتخرہ جبار خلیل اور سابقہ ناظم علمگیر آفریدی بھی موجود تھے۔
معزز مہمانوں نے گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف پہلوؤں کا بغور معائنہ کیا۔ دورے کے دوران گراؤنڈ کی موجودہ صورتحال، دستیاب سہولیات اور اس کی مزید بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ریجنل اسپورٹس آفیسر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ بہت جلد اس گراؤنڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت فلڈ لائٹس کی تنصیب، رننگ ٹریک کی تعمیر، باتھ رومز کی اپگریڈیشن، پیویلین کی بہتری سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ گراؤنڈ کو دوبارہ لیول کیا جائے گا اور معیاری گھاس (گراس) بچھائی جائے گی تاکہ کھیل کے لیے بہترین اور محفوظ سطح میسر آ سکے۔
یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے بلکہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ان سہولیات کی فراہمی سے مقامی ٹیلنٹ کو بہتر مواقع ملیں گے اور کھلاڑی ایک پیشہ ورانہ ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔

25/03/2026

کل ولی آباد کی ٹیم نے روایتی اور بڑے مقابلے میں حریف ٹیم کو شاندار شکست دے کر میدان اپنے نام کر لیا۔
ولی آباد ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر ثابت کر دیا کہ ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ 💪🔥
جیت کے بعد ٹیم اور سپورٹرز کی خوشی دیدنی تھی۔
وننگ مومنٹ اور خوبصورت سیلیبریشن۔

🌭🍔🥪🥙🌮🍟BUDDIES BITE.🧀🍗🥞🥖🥯🌭ADRESS  # OPPOSITE TO THALAWUNA NEAR GO FILLING STATION BARHA ROAD PESHAWAR.
22/03/2026

🌭🍔🥪🥙🌮🍟BUDDIES BITE.🧀🍗🥞🥖🥯🌭
ADRESS # OPPOSITE TO THALAWUNA NEAR GO FILLING STATION BARHA ROAD PESHAWAR.

آج ولی آباد رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گیا۔ فائنل میچ نصرت سی سی اور ولی آباد شاہین کے درمیان کھیلا ...
20/03/2026

آج ولی آباد رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گیا۔ فائنل میچ نصرت سی سی اور ولی آباد شاہین کے درمیان کھیلا گیا، جس میں نصرت سی سی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
پورے ٹورنامنٹ میں زبردست اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے جنہوں نے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
ہم اپنے معزز مہمانِ خصوصی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود ہمیں وقت دیا، ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس ایونٹ کو چار چاند لگائے اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے، جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔۔۔
تمام ٹیموں، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔ ❤️

اج کے فائنل میچ میں ہمارے مہمان خصوصی ناظم عالمگیر آفریدی ہوں گے۔ ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید...
19/03/2026

اج کے فائنل میچ میں ہمارے مہمان خصوصی ناظم عالمگیر آفریدی ہوں گے۔ ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو مزید شاندار بنا دے گی۔

ولی آباد رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل انشاء اللہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل اور فائنل  کھیلا جائے گا۔۔۔
19/03/2026

ولی آباد رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں
کل انشاء اللہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔۔۔

ولی آباد 11 نے حیات آباد فیز 6 نائٹ ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار میچ جیتا، جس میں گل شیر، نصیر اور زبیر کی ...
14/03/2026

ولی آباد 11 نے حیات آباد فیز 6 نائٹ ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار میچ جیتا، جس میں گل شیر، نصیر اور زبیر کی بہترین کارکردگی میچ کا فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

13/03/2026

صادق امین کی فیز 6 نائٹ میں شاندار بیٹنگ۔۔۔

07/03/2026

Wining Moment

فیز 6نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ حیات آباد میں ولی آباد 11 کی شاندار جیت نصیر نے زبردست آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخر...
07/03/2026

فیز 6نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ حیات آباد میں ولی آباد 11 کی شاندار جیت
نصیر نے زبردست آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری بال پر شاندار چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔
مصعود آفریدی زبردست بیٹنگ
اسی طرح گل شیر نے بھی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
زبردست کھیل اور بہترین کم بیک

آج ابدارہ میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جس میں 6 مضبوط ٹیموں نے حصہ لیا۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ولی آباد الیون...
15/02/2026

آج ابدارہ میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جس میں 6 مضبوط ٹیموں نے حصہ لیا۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ولی آباد الیون نے بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی اور فائنل جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
ولی آباد کی طرف سے سہیل آفریدی, اختیار، نصیر اور مسعود نے زبردست پرفارمنس دی، جبکہ مجموعی طور پر پوری ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔ کھلاڑیوں کی محنت، ٹیم ورک اور جذبے نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔

ABCC = All_Brother_Cricket_Club.نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اچھی ٹیم، سربند ٹورنامنٹ میں ہفتہ گل کی قیادت میں آج ٹورنام...
09/03/2025

ABCC = All_Brother_Cricket_Club.
نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اچھی ٹیم، سربند ٹورنامنٹ میں ہفتہ گل کی قیادت میں آج ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا۔۔۔
09-03-2025

Address

Peshawar

Telephone

03339220556

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pushthakhara waliabad Cricket Ground posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pushthakhara waliabad Cricket Ground:

Share

Category