فاټا لويه جرګه

فاټا لويه جرګه "مونږ د فاټا انضمام نه منو او د فاټا د بیلوالي غوښتنه کوو"

01/04/2026

فاٹا لویہ جرگہ کی کوششوں سے خیبرایجنسی تحصیل لنڈی کوتل شلمان کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان امن تھیگہ رکھنے پر ملک طمہاش شلمانی اور دیگر مشران کے طرف سے فاٹا لویہ جرگہ کے مشران کا شکریہ

#فاٹابلجبرانظمام
31مارچ2026

01/04/2026

خیبرایجنسی کے دور افتادہ علاقے شلمان تححیل لنڈیکوتل میں دو فریقین کے درمیان تنازے کے تھیکہ رکھنے میں فاٹالویہ جرگہ کے صدر بسم اللہ خان قبائیلی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہے

#فاٹابلجبرانظمام نامنظور
31مارچ 2026

کم شلمان: فاٹا لویہ جرگہ مشران کے اعزاز میں پرتکلف دعوت، انضمام پر شدید تحفظات کا اظہارکم شلمان میں ملک طماش شلمانی کی ج...
31/03/2026

کم شلمان: فاٹا لویہ جرگہ مشران کے اعزاز میں پرتکلف دعوت، انضمام پر شدید تحفظات کا اظہار

کم شلمان میں ملک طماش شلمانی کی جانب سے فاٹا لویہ جرگہ کے مشران کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں جرگہ قیادت اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دعوت میں فاٹا لویہ جرگہ کے چیئرمین ملک خان مرجان وزیر، صدر حاجی بسم اللہ خان آفریدی، جنرل سیکرٹری اعظم خان محسود سمیت دیگر مشران ملک ولایت شاہ،نواب زادہ فضل کریم، ملک شاہ محمود، ملک عبدالرزاق زخہ خیل، ملک خالد زخہ خیل اور حاجی حنیف بھی شریک ہوئے، جبکہ اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر فاٹا لویہ جرگہ کے اراکین اور مقامی افراد کے درمیان فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے انضمام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد نہ تو انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی ان کی طرزِ زندگی میں بہتری آئی ہے، بلکہ مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

شلمان کے عوام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ فاٹا لویہ جرگہ کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، اس لیے اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

آخر میں تمام شرکاء نے ملک طماش شلمانی کا پرتکلف دعوت پر شکریہ ادا کیا جبکہ ملک طماش شلمانی نے شلمان آمد پر تمام مشران کا شکریہ ادا کیا۔

27/03/2026

فاٹا لوہہ جرگہ
ملک زیارت گل مہمند ،مہمند ایجنسی جمرود پریس کلب میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہے

#فاٹابلجبرانظمام نامنظور
27،03،2026

27/03/2026

فاٹا لوہہ جرگہ
ملک نائب خان جواکی آدم خیل ایف آر کوہاٹ جمرود پریس کلب میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہے

#فاٹابلجبرانظمام نامنظور
27،03،2026

جمرود: فاٹا لویہ جرگہ کی پرہجوم پریس کانفرنس، امن، بارڈر کھولنے اور جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہجمرود پریس کلب میں فاٹا ...
27/03/2026

جمرود: فاٹا لویہ جرگہ کی پرہجوم پریس کانفرنس، امن، بارڈر کھولنے اور جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ
جمرود پریس کلب میں فاٹا لویہ جرگہ کے زیر اہتمام ایک اہم اور پرہجوم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں قبائلی مشران ملک خان مرجان وزیر، ملک بسم اللہ خان، اعظم خان محسود، ملک فضل الرحمان ، ملک عبدالرزاق، ملک طہماش، ملکزادہ فضل کریم سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے پاک-افغان کشیدگی، بارڈر بندش، بے روزگاری، فاٹا انضمام اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرگہ رہنماؤں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین روزہ جنگ بندی کو عیدالاضحیٰ تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جنگ بندی کا تسلسل ناگزیر ہے، کیونکہ موجودہ کشیدگی سے سب سے زیادہ نقصان عام قبائلی عوام کو ہو رہا ہے۔
مشران نے بارڈر بندش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث نہ صرف تجارت متاثر ہوئی ہے بلکہ بے روزگاری اور غربت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک-افغان سرحد کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔
پریس کانفرنس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے طریقہ کار پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جرگہ اراکین نے کہا کہ مہاجرین کو غیر مناسب اور غیر انسانی طریقے سے واپس بھیجنا دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اس لیے اس عمل کو باوقار اور انسانی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔
فاٹا انضمام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشران نے کہا کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت کیے گئے وعدوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، بصورت دیگر معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عوام کے حقوق سلب کیے گئے ہیں اور جرگہ نظام کا خاتمہ ناانصافی کے مترادف ہے۔
جرگہ رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ جنگ کے نہیں بلکہ امن کے داعی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام راستے کھولنے سے نہ صرف معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ نوجوان منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سمت اختیار کریں گے۔
اس موقع پر ملک بسم اللہ جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے کیونکہ دونوں اطراف ایک ہی ثقافت اور رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے جاری کشیدگی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ترقیاتی کاموں میں بھی خاطر خواہ پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ تیراہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس میں وادی تیراہ، ضلع اورکزئی اور دیگر قبائلی علاقوں کے مسائل بھی اٹھائے گئے اور حکومت سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ سے اپیل کی گئی کہ وہ احتجاجی سیاست کے بجائے خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
فاٹا لویہ جرگہ نے خود کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام ہمیشہ سے جرگہ نظام کے ذریعے تنازعات کے حل کے حامی رہے ہیں اور آئندہ بھی امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر مشران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبائلی عوام پاکستان کے وفادار ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، تاہم موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

27/03/2026

فاٹا لویہ جرگہ کے صدر بسم اللہ خان قبائلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے کیونکہ دونوں اطراف ایک ہی ثقافت اور رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے جاری کشیدگی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ترقیاتی کاموں میں بھی خاطر خواہ پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ تیراہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس میں وادی تیراہ، ضلع اورکزئی اور دیگر قبائلی علاقوں کے مسائل بھی اٹھائے گئے اور حکومت سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ سے اپیل کی گئی کہ وہ احتجاجی سیاست کے بجائے خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
فاٹا لویہ جرگہ نے خود کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام ہمیشہ سے جرگہ نظام کے ذریعے تنازعات کے حل کے حامی رہے ہیں اور آئندہ بھی امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر مشران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبائلی عوام پاکستان کے وفادار ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، تاہم موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

#فاٹابلجبرانظمام نامنظور
27مارچ 2026

25/03/2026

فاٹالویہ جرگہ کے صدر بسم اللہ خان قبائیلی ایرانی قونسلٹ پشاور میں اپنی حمایت اظہار کرتے ہوئے

#فاٹابلجبرانظمام نامنظور
25مارچ 2026

فاٹالویہ جرگہ کے عمائدین کاایرانی کونسلر جنرل سے ملاقات کے بعد الحاج بازگل سابقہ ایم این اے آدم خیل آفریدی کے رہائش گاہ ...
25/03/2026

فاٹالویہ جرگہ کے عمائدین کاایرانی کونسلر جنرل سے ملاقات کے بعد الحاج بازگل سابقہ ایم این اے آدم خیل آفریدی کے رہائش گاہ ٹاون شپ پشاور میں ٹی بریک

#فاٹابلجبرانظمام نامنظور
25مارچ2026

فاٹا لویہ جرگہ کے عمائیدن کا ایرانی کونسل خانے پشاور ٹاون میں ایرانی کونسلر جنرل سے ملاقات شہداء ایران کیلئے دعا مغفرت ا...
25/03/2026

فاٹا لویہ جرگہ کے عمائیدن کا ایرانی کونسل خانے پشاور ٹاون میں ایرانی کونسلر جنرل سے ملاقات شہداء ایران کیلئے دعا مغفرت اور فاٹا لویہ جرگہ کے قبائیلی عمائدین کا ایران کی بھر پور حمایت اظہار

#فاٹابلجبرانظمام نامنظور
25مارچ 2026

Address

Peshawar

Telephone

03005829891

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فاټا لويه جرګه posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share