MAST hai Yaar G

MAST hai Yaar G love is life and life is vary butiful

04/08/2023

ملک کے وسیع تر مفاد میں پیٹرولیم مصنوعات میں ٢٠ روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار
لہذا ملک کے مفاد کے خلاف بات کرنے والا غدار کہلائے گا۔

03/07/2023

جب ٹا ی ٹینک ڈوبا توکس جہاز نے اس کی مدد کی

08/02/2022

Rain song 2023

02/02/2022

2022 funny video

22/01/2022

2022 hd stage drama

06/01/2022
06/01/2022
05/01/2022

*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

یکم جمادی الثانی 1443ھ (پاکستان)
05 جنوری 2022ء
بدھ، 20 پوہ 2078ب

*مفہومِ حدیث*
*ام عطیہ رضی اللہ عنہا* فرماتی ہیں کہ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم* نے اپنی بیٹی کے غسل کے وقت فرمایا تھا کہ دائیں طرف سے اور اعضاء وضو سے غسل شروع کرنا۔

صحیح بخاری 1255
غسل دینے سے پہلے
انگوٹھی، گھڑی وغیرہ ہو تو اتار لی جائے
سب سے پہلے میت کا پیٹ آہستہ سے دو تین دفعہ دبایا جائے تاکہ کوئی گندگی ہو تو نکل جائے،
پھر ہاتھ پر کپڑے کا دستانہ وغیرہ چڑھا کر پانی سے استنجا کروائیں
ناک، دانت، منہ اور کانوں کی گیلی روئی یا کپڑے سے اچھی طرح صفائی کرلی جائے، تاکہ غسل کے دوران تین دفعہ سے زیادہ نہ دھونا پڑے
میت کو غسل دیتے وقت دائیں جانب سے اور وضو کے اعضاء سے ابتدا کرنی چاہیے

04/01/2022

*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

30 جمادی الاولی 1443ھ (پاکستان)
04 جنوری 2022ء
منگل، 19 پوہ 2078ب

*مفہومِ حدیث*
*رسول اللہ ﷺ* نے فرمایا مرد ، مردکا ستر نہ دیکھے اور عورت ، عورت کا ستر نہ دیکھے.

صحیح مسلم 768

غسل میت کے آداب میں سے ہے کہ میت کے جسم پر ناف سے گھٹنوں تک کپڑا ڈال دیا جائے اور پھر کپڑے اتارے جائیں، دوران غسل سوائے مجبوری کے میت کی شرم گاہ پر نظر نہ پڑے اور نہ ہی بنا کپڑے ہاتھ لگے

03/01/2022

*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

29 جمادی الاولی 1443ھ (پاکستان)
03 جنوری 2022ء
سوموار، 18 پوہ 2078ب

*مفہومِ حدیث*
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم* نے فرمایا کہ مردہ کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دے کر دو کپڑوں میں انہیں کفن دو.

صحیح بخاری 1265

میت کی تجہیز و تکفین، لواحقین اور مسلمانوں پر فرض ہے

02/01/2022

*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

28 جمادی الاولی 1443ھ (پاکستان)
02 جنوری 2022ء
اتوار، 17 پوہ 2078ب

*مفہومِ حدیث*
*ام العلاء رضی اللہ عنہا* انصار کی ایک عورت نے جنہوں نے *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم* سے بیعت کی تھی، نے انہیں خبر دی کہ مہاجرین قرعہ ڈال کر انصار میں بانٹ دیئے گئے تو *عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ* ہمارے حصہ میں آئے۔ چنانچہ ہم نے انہیں اپنے گھر میں رکھا۔ آخر وہ بیمار ہوئے اور اسی میں وفات پا گئے۔ وفات کے بعد غسل دیا گیا اور کفن میں لپیٹ دیا گیا تو *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم* تشریف لائے۔ میں نے کہا ابوسائب آپ پر *اللہ* کی رحمتیں ہوں میری آپ کے متعلق شہادت یہ ہے کہ *اللہ تعالیٰ* نے آپ کی عزت فرمائی ہے۔ اس پر *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم* نے فرمایا تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ *اللہ تعالیٰ* نے ان کی عزت فرمائی ہے؟ میں نے کہا *یارسول اللہ! ﷺ*
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں پھر کس کی *اللہ تعالیٰ* عزت افزائی کرے گا؟ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم* نے فرمایا اس میں شبہ نہیں کہ ان کی موت آ چکی، قسم *اللہ* کی کہ میں بھی ان کے لیے خیر ہی کی امید رکھتا ہوں لیکن *واللہ*! مجھے خود اپنے متعلق بھی معلوم نہیں کہ میرے ساتھ کیا معاملہ ہو گا۔ حالانکہ میں *اللہ کا رسول* ہوں۔ *ام العلاء رضی اللہ عنہا* نے کہا کہ *اللہ* کی قسم! اب میں کبھی کسی کے متعلق اس طرح کی گواہی نہیں دوں گی۔

صحیح بخاری 1243

بعض لوگ اپنی نظر میں اچھے انسان کو اپنی طرف سے حتمی طور پر بخشا ہوا، جنتی یا اللہ کا ولی ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیتے ہیں، یہ جائز نہیں.

*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ* ‏26 جمادی الاولی 1443ھ (پاکستان)31 دسمبر 2021ءجمعہ، 15 پوہ 2078ب *مفہومِ حدیث* *صحا...
02/01/2022

*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

26 جمادی الاولی 1443ھ (پاکستان)
31 دسمبر 2021ء
جمعہ، 15 پوہ 2078ب

*مفہومِ حدیث*
*صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین* کا گزر ایک جنازہ پر ہوا، لوگ اس کی تعریف کرنے لگےکہ کیا اچھا آدمی تھا تو *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم* نے یہ سن کر فرمایا کہ واجب ہو گئی۔ پھر دوسرے جنازے کا گزر ہوا تو لوگ اس کی برائی کرنے لگے *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم* نے پھر فرمایا کہ واجب ہو گئی۔ اس پر *عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ* نے پوچھا کہ کیا چیز واجب ہو گئی؟ *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم* نے فرمایا کہ جس میت کی تم لوگوں نے تعریف کی ہے اس کے لیے تو جنت واجب ہو گئی اور جس کی تم نے برائی کی ہے اس کے لیے دوزخ واجب ہو گئی۔ تم لوگ زمین میں *اللہ تعالیٰ* کے گواہ ہو۔

صحیح بخاری 1367

WhatsApp Group Invite

Address

Muridke

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MAST hai Yaar G posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category