15/09/2020
میرپور( DFA ) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میرپور کے عہدیدران اور سپورٹس بورڈ ازاد کشمیر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع میرپور محمد رمضان اور ۔ امجد بٹ کے مابین فٹبال کے حوالے سے اھم میٹنگ۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث فٹبال کھیل کی بندش جاری تھی۔اب کرونا سے کچھ حالات بہتر ھوئے ۔تو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن کے زمہ داران صدر DFA چوھدری عامر اقبال ۔جنرل سیکرٹری عبدلوسیم عباس ۔سیکرٹری فنانس و انفارمیشن عندالرزاق علی نے اسسٹنٹ دائریکٹر سپورٹس بورڈ میرپور محمد رمضان۔ امجد بٹ اور ۔ شیرازاحمد کے مابین فٹبال کے حوالے سے اھم میٹنگ کا انعقاد مقامی ھوٹل میں کیا گیا ۔۔اس میٹنگ میں باھمی مشاورت کے ساتھ دو فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر اتفاق کیا گیا ۔۔ایک ٹورنامنٹ جو ڈسٹرکٹ لیول پر منعقد کیا جائے گا وہ اکتوبر میں شروع کیا جائے گا ۔جبکہ دوسرا میگا ٹورنامنٹ آزاد کشمیر نیشنل فٹبال چمپیین شب نومبر 2020 میں منعقد کی جائے گی۔۔دونوں ٹورنامنٹس منعقد کروانے کے لیے میرپور کے تمام رجسٹرڈ فٹبال کلبز کے عہدیداران سے مشاورتی میٹنگ کی جائے گی۔۔تاکہ اچھے سے اچھا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاسکے۔۔۔