26/09/2025
🌿 ماشاءاللہ 🌿
آج ہماری تنظیم تکیل فلاحی فاؤنڈیشن نے دوستوں اور گروپ کے تعاون سے اپنے علاقے کے مین روڈ اور گاؤں کے سائیڈ روڈ کے لیے سائن بورڈز نصب کر دیے ہیں۔ یہ کام ہمارے مہمانوں اور آنے جانے والوں کے لیے نہایت ضروری تھا۔ اسی طرح گاؤں کے کنڈاو کے مقام پر بھی سائن بورڈ لگا دیا گیا ہے۔
الحمدللہ! یہ ہماری تنظیم کا پہلا قدم ہے، اور ہم پر اُمید ہیں کہ ان شاء اللہ آہستہ آہستہ ہمارے گاؤں کے باقی مسائل بھی حل ہوں گے۔
ہم اپنے تمام دوستوں اور بھائیوں کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر طرح سے ہمارا ساتھ دیا اور سپورٹ کی۔ 🙏
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری یہ کاوشیں ہمارے گاؤں اور علاقے کے لیے خیر و برکت کا سبب بنیں۔ 🤲
✨ ویل ڈن – تکیل فلاحی فاؤنڈیشن ✨