07/01/2026
پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کو ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کی باضابطہ رکنیت حاصل ہوگئی۔
پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن (پی ایف ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اسے باضابطہ طور پر ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن (WFDF) کی رکنیت دے دی گئی ہے۔ جنرل سیکرٹری جناب سید فراز امجد بخاری صاحب کا کہنا ہے کہ یہ منظوری WFDF کے باقاعدہ کورم اور ووٹنگ کے شفاف عمل کے ذریعے دی گئی، جو پی ایف ڈی ایف کے انتظامی ڈھانچے، شفاف طرزِ حکمرانی اور پاکستان بھر میں فلائنگ ڈسک کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں پر عالمی اعتماد کا اظہار ہے۔
اس رکنیت کے بعد پاکستان عالمی فلائنگ ڈسک فیملی کا باضابطہ حصہ بن گیا ہے، جس سے ملک کو بین الاقوامی مقابلوں، تربیتی پروگراموں اور عالمی ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید مواقع حاصل ہوں گے۔
پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن نوجوانوں، خواتین اور کمیونٹی کی سطح پر الٹی میٹ فریسبی، گٹس اور دیگر فلائنگ ڈسک کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور مستقبل میں بھی شفاف، جامع اور پائیدار بنیادوں پر کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
⸻
🌐 ویب سائٹ: www.pfdf.pk.