Hafiz Izhar Ali

Hafiz Izhar Ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Izhar Ali, Performance & Event Venue, Karachi.

✨📖 بسم اللہ الرحمن الرحیم"فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ"(پس تم جتنا آسانی سے قرآن پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو)اس...
22/04/2026

✨📖 بسم اللہ الرحمن الرحیم

"فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ"
(پس تم جتنا آسانی سے قرآن پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو)

اسی قرآنی حکم کی روشنی میں مدرسہ خدیجہؑ ڈمبوداس کی جانب سے ایک بابرکت اور روح پرور پانچ روزہ درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس نورانی محفل میں ڈمبوداس اور تھوار کے سینکڑوں معزز خواہران نے بھرپور شرکت کر کے قرآنِ مجید سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کیا۔

📌 اس پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب تطہیر حسین صاحب نے احسن انداز میں انجام دیے، جبکہ درسِ قرآن کی سعادت قاری حافظ اظہار علی نے حاصل کی۔

📖 درس کے دوران خواہران کو:

تلاوتِ قرآن کی اہمیت

قرأتِ صحیحہ کے اصول

تجوید کے بنیادی قواعد
سے نہایت سادہ اور مؤثر انداز میں آگاہ کیا گیا۔

✨ قاری حافظ اظہار علی نے خصوصی طور پر قرآن کو درست انداز میں پڑھنے (تجوید) کی افادیت پر روشنی ڈالی اور خواتین کو عملی رہنمائی فراہم کی، تاکہ وہ قرآنِ مجید کی تلاوت کو خوبصورت اور صحیح طریقے سے ادا کر سکیں۔

🌸 یہ پانچ روزہ روحانی سفر نہ صرف علم و آگاہی کا ذریعہ بنا بلکہ خواتین کے دلوں میں قرآن سے محبت اور لگاؤ کو مزید بڑھانے کا سبب بھی بنا۔

🤲 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس بابرکت کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو قرآنِ مجید کو سمجھنے، پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

#تجوید

درس قرآن ( قرائت و تجوید)برائے خواتین معلم - قاری حافظ اظہار علی نام - مدرسہ ام المؤمنین خدیجہ س مقام - ڈمبوداسبروز منگل...
21/04/2026

درس قرآن ( قرائت و تجوید)برائے خواتین
معلم - قاری حافظ اظہار علی
نام - مدرسہ ام المؤمنین خدیجہ س
مقام - ڈمبوداس
بروز منگل تا ہفتہ
21 اپریل تا 25 اپریل
وقت :- دوپہر 3:00 تا 4:30
رابطہ تطہیر حسین
0345 2030766

19/03/2026

الحمدللہ ماہِ مبارک رمضان میں قراءتِ قرآن کا بابرکت مقابلہ منعقد ہوا، جس میں شوت کے بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ آج تلاوتِ قرآن کی تکمیل کے موقع پر ایک مختصر مگر پُر نور ختمِ قرآن پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں آغا سید باقر شاہ صاحب اور دیگر جوانوں نے شوق و عقیدت کے ساتھ شرکت فرمائی۔

اس بابرکت محفل میں بندۂ حقیر کو تلاوتِ کلامِ پاک کا شرف حاصل ہوا، جو میرے لیے باعثِ سعادت و افتخار ہے۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ اس روح پرور پروگرام کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآنِ مجید کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

18/03/2026

امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے:
"مَن قَرَأَ القُرآنَ وَهُوَ شَابٌّ مُؤمِنٌ، اختَلَطَ القُرآنُ بِلَحمِهِ وَدَمِهِ، وَجَعَلَهُ اللهُ مَعَ السَّفَرَةِ الكِرامِ البَرَرَةِ"
ترجمہ:
جو مومن جوانی میں قرآن پڑھے، قرآن اس کے گوشت اور خون میں رچ بس جاتا ہے، اور اللہ اسے معزز اور نیک فرشتوں کے ساتھ قرار دیتا ہے۔

آسان ہے یہ بولنا جو ہو گیا سو ہو گیا بھول جاؤ اب یقین مانو جس پر گزرتی ہے نہ اسے ڈھنگ سے سانس تک نہیں آتی ۔۔
14/02/2026

آسان ہے یہ بولنا جو ہو گیا سو ہو گیا بھول جاؤ اب
یقین مانو جس پر گزرتی ہے نہ اسے ڈھنگ سے سانس تک نہیں آتی ۔۔

13/02/2026

*اِلٰہی لَمْ يَزَلْ بِرُّكَ عَلَيَّ أَيَّامَ حَيَاتِي فَلَا تَقْطَعْ بِرَّكَ عَنِّي فِي مَمَاتِي*
ترجمہ:
اے میرے اللہ! میری زندگی کے دنوں میں تیرا احسان مجھ پر ہمیشہ رہا ہے،
تو میری موت کے بعد بھی اپنا احسان مجھ سے منقطع نہ کرنا۔

03/02/2026

👉 𝐀𝐫𝐞 𝐲𝐨𝐮 𝐰𝐚𝐧𝐭 𝐭𝐨 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞?
Learn Online Quran from Qualified Teachers

𝐀𝐥 Murtaza Academy is Providing you and your family members with services of Quran reading, Translation and Tafseer

★[ 𝐜𝐨𝐮𝐫𝐬𝐞 𝐨𝐟𝐟𝐞𝐫𝐞𝐝 ]
✅Norani Qaidah
✅Tajweed Quran
✅Memorizing the Quran
✅Nehjulbalagha
✅Saheefa e Sajjadia
✅Basic Islamic Education
✅Sirat e Masoomeen as
✅Masnoon Dua’s

𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗲𝘁𝗲 𝗡𝗮𝗺𝗮𝘇(𝗳𝗿𝗲𝗲 𝗼𝗳 𝗰𝗼𝘀𝘁)

★𝐅𝐎𝐑 𝐀𝐋𝐋 𝐖𝐎𝐑𝐋𝐃 𝐒𝐓𝐔𝐃𝐄𝐍𝐓𝐒
🔸A small monthly fee (Hadya).
🔸 One to one classes.
🔸Join us anytime from anywhere.
🔸 Learn from your home.
🔸 Day and time of your choice.

𝐑𝐞𝐠𝐢𝐬𝐭𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐍𝐨𝐰👇
Whatsapp: +923475710968
Skype/Team
Al Murtaza Academy 110

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر ایک عقیدت بھرا خراجِ تحسین*آج مفسر قرآن، مصلح ملت، ا...
09/01/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

*شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر ایک عقیدت بھرا خراجِ تحسین*

آج مفسر قرآن، مصلح ملت، اور علم و حکمت کے پیکر *علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ* کی دوسری برسی ہے۔ اُن کی شخصیت صرف ایک عالم دین کی نہیں تھی، بلکہ وہ اُمت کے ایک سچے خادم، مشفق رہنما اور باعمل مبلغ تھے۔ جنہوں نے قرآنی معارف کو عام کرنے کے لیے پوری زندگی وقف کی۔

میرے لیے یہ دن اس لیے بھی بہت خاص ہے کہ میرے بچپن کی ایک یادگار تصویر اُن کے ساتھ موجود ہے — ایک ایسی تصویر جو نہ صرف میرے ماضی کی جھلک دکھاتی ہے بلکہ اُن کی محبت، شفقت اور تربیت کا عکس بھی ہے۔
شیخ صاحب ہمیشہ بچوں سے خصوصی محبت کرتے، شفقت سے پیش آتے، اور حکمت سے بھرپور نصیحتیں فرمایا کرتے۔ اُن کے الفاظ آج بھی دل میں گونجتے ہیں، اور اُن کی دعائیں زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کرتی ہیں۔

انسان تو مٹی میں جا چھپتا ہے، مگر اس کے علم، کردار، اور اخلاق کی خوشبو ہمیشہ باقی رہتی ہے۔
شیخ صاحبؒ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں — اُن کی تعلیمات اور یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

*اللّٰہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اُن کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔*

ان شاءاللہ
23/11/2025

ان شاءاللہ

Address

Karachi
092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Izhar Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Izhar Ali:

Share