11/04/2026
"ادارہ نورالقرآن چشتیہ میں عید ملن کی خوبصورت جھلکیاں"
خوشیوں، مسکراہٹوں اور محبتوں سے سجی اس بابرکت عید ملن میں مدرسہ ھذا کے طلبہ کرام نے قرآنِ مجید کی تلاوت حمد و نعت اساتذہ کرام نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مطہرہ اور ختمِ نبوت ﷺ کے حوالے سے طلبہ کرام کی تربیت فرمائی
چمکتے چہرے اور دلکش مسکراہٹیں اس بات کا ثبوت تھیں کہ عید کی خوشیاں ان ننھے پھولوں کے ساتھ بانٹنے سے مزید بڑھ گئیں
اللہ رب العزت ﷻ ادارہ نورالقرآن چشتیہ کو مزید ترقی و عروج عطاء فرمائے
رب العالمین ﷻ ادارے میں پڑھنے والے تمام طلبہ کرام کا سینہ قرآنِ مجید کے نور سے منور فرمائے انہیں محافظِ ختمِ نبوت ﷺ بنائے اور حضور ختمِ رُسُل ﷺ کی کامل محبت ان کا مقدر فرمائے
اللہ رب العزت ﷻ ان ننھے پھولوں کی زندگیوں کو ہمیشہ خوشیوں سے بھر دے اور انہیں کامیابیوں کی راہوں پر گامزن رکھے
آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین ﷻ