22/10/2025
جھنگ حمزہ گارڈن میں ایک عظیم الشان محفلِ سَماع منعقد ہوئی، جس میں پیر سیال لجپال، قلندر دوران، الحاج الحافظ خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف نے محفل کی صدارت فرمائی اور چوہدری احسان اللہ گوندل سیالوی کی رہائش پر بھی خصوصی تشریف آوری فرمائی۔
عوام الناس کی بڑی تعداد نے بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی اور روح پرور محفل کا سماں بندھا۔ یہ جھنگ کی تاریخ کی ایک یادگار اور تاریخی محفلِ سَماع منعقد ہوئی۔ جھنگ سٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی عظیم الشان محفلِ سَماع منعقد ہوئی، جس میں خاص طور پر شہر کے عوام نے بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی