Moon Star Kathwar Chirala

Moon Star Kathwar Chirala ہر میچ میں نئے کردار نظر آتے ہیں😍
قوم کے شاہکار نظر آتے ہیں✌✌❤ 😍تربیت ایسی کے جوتے اٹھا کے سیدے رکھوں
اور ضدایسی کے تاج بھی بھی ٹھکرا دوں🔥🔥

✨ Chirala is ready!The court is set, the crowd is waiting…Here comes the star of the gameWelcome Nayab Sultan ❤️دلوں پر ...
23/04/2026

✨ Chirala is ready!
The court is set, the crowd is waiting…
Here comes the star of the game
Welcome Nayab Sultan ❤️

دلوں پر راج کرنے والا کھلاڑی
اب چڑالہ کے میدان میں!
آپ سب کے پیار کا منتظر…
پاخیر راغلے نایاب سلطان ❤️🔥

یہ سنچری نہیں، لاہور کی امید ہے 💚”
21/04/2026

یہ سنچری نہیں، لاہور کی امید ہے 💚”

کچھ کھلاڑی صرف رنز نہیں بناتے… وہ حالات کا دھارا بدل دیتے ہیں۔فخر زمان انہی چند ناموں میں سے ایک ہیں۔جب انہیں اوپننگ سے ...
28/02/2026

کچھ کھلاڑی صرف رنز نہیں بناتے… وہ حالات کا دھارا بدل دیتے ہیں۔
فخر زمان انہی چند ناموں میں سے ایک ہیں۔
جب انہیں اوپننگ سے دور رکھا گیا، جب “نئے تجربات” کے نام پر اصل میچ ونر کو بینچ کی زینت بنایا گیا، تب بھی ایک بات ہر شائقِ کرکٹ جانتا تھا — مشکل وقت میں اگر کوئی باؤلنگ اٹیک پر حملہ آور ہو کر میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے تو وہ فخر زمان ہی ہے۔
یاد کیجیے ICC Cricket World Cup 2023 کا وہ مرحلہ، جب ناک آؤٹ کی دہلیز پر کھڑی ٹیم کو معجزہ درکار تھا۔ تب اسی کھلاڑی کو موقع دیا گیا، اور اس نے New Zealand national cricket team کے باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ثابت کیا کہ بڑے اسٹیج کے لیے بڑا دل چاہیے — اور وہ دل فخر کے پاس ہے۔
موجودہ ICC Men's T20 World Cup میں بھی کہانی کچھ مختلف نہیں۔ کبھی دو میچ، کبھی نمبر 6 پر بھیج دینا، اور پھر یہ جواز کہ “یہ ٹی ٹونٹی کا بیٹر نہیں”۔ لیکن جب ٹیم کو بڑے مارجن سے جیت درکار تھی، جب کوالیفائی کرنے کی امید ایک جارحانہ آغاز سے جڑی تھی — تب ایک بار پھر دروازہ اسی کے لیے کھولا گیا۔
اور آج؟
42 گیندوں پر 84 رنز!
وہی بے خوف اسٹروکس، وہی فرنٹ فٹ پر آکر حملہ، وہی باؤلرز پر دباؤ۔
یہ اننگز صرف اسکور کارڈ پر درج رنز نہیں تھی — یہ اعتماد کا اعلان تھی۔ یہ یاد دہانی تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کو فارم نہیں، موقع درکار ہوتا ہے۔
فخر زمان جیسے بیٹر کو لمبے عرصے تک باہر رکھنا صرف ایک کھلاڑی کو نظر انداز کرنا نہیں، بلکہ ٹیم کے جارح مزاج کو محدود کرنا ہے۔ کیونکہ جب وہ چلتے ہیں تو مخالف ٹیم کی حکمت عملی بکھر جاتی ہے۔
وقت بار بار ثابت کر رہا ہے:
بڑے میچ، بڑا اسٹیج، بڑا دباؤ — اور ایک نام…
فخر زمان۔

تقریباً ہر ملک کرکٹ کھیلتا ہے، مگر اصل پہچان اُس وقت بنتی ہے جب کھیل سے بڑھ کر انسانیت سامنے آ جائے۔آج کے میچ میں جب Rov...
24/02/2026

تقریباً ہر ملک کرکٹ کھیلتا ہے، مگر اصل پہچان اُس وقت بنتی ہے جب کھیل سے بڑھ کر انسانیت سامنے آ جائے۔
آج کے میچ میں جب Rovman Powell کی طاقتور شاٹ سیدھی جا کر Sikandar Raza کو لگی اور وہ درد سے زمین پر بیٹھ گئے، تو اگلے ہی لمحے حریف نہیں بلکہ ایک انسان دوڑتا ہوا ان کے پاس پہنچا۔ خیریت دریافت کی، فزیو آنے تک ساتھ کھڑے رہے، گلے لگا کر معذرت کی۔
یہی تو ہے اصل کرکٹ…
جہاں مقابلہ اپنی جگہ، مگر احترام اور ہمدردی سب سے اوپر۔
ایسے لمحات ہی کھیل کو عظیم بناتے ہیں۔ 🏏🤍

🏏 چڑالہ پریمیئر لیگ – کھیل، اتحاد اور جذبے کا جشن 🏏نعمان بھائی کو دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں 💐جو چڑالہ اسٹرائیکرز کی ...
01/02/2026

🏏 چڑالہ پریمیئر لیگ – کھیل، اتحاد اور جذبے کا جشن 🏏
نعمان بھائی کو دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں 💐
جو چڑالہ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں اتر رہے ہیں۔

اللہ آپ کو صحت، ہمت اور کامیابی عطا فرمائے، اور ہر قدم پر سرخرو کرے 🤲
ساتھ ہی چڑالہ پریمیئر لیگ کی تمام معزز منیجمنٹ، منتظمین اور معاونین کو بھی دل سے مبارکباد 🌟
جو نے اس خوبصورت کھیل کو منظم انداز میں ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ یہ لیگ کامیابی، امن، بھائی چارے اور شائقینِ کرکٹ کے لیے یادگار لمحات لے کر آئے۔
اللہ کرے یہ ٹورنامنٹ کھیل کے اعلیٰ معیار، اسپورٹس مین اسپرٹ
اور نوجوانوں کے مثبت مستقبل کی روشن مثال بنے 🏆
Best wishes to Nauman Bhai & Chirrala Strikers
Best of luck Chirrala Premier League 💚🤝

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، مگر اصل بات یہ ہے کہ کون مشکل وقت میں ٹیم کا سہارا بنتا ہے۔اور آج ایک بار پھر کشمیر کے شہزادے ــ...
24/10/2025

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، مگر اصل بات یہ ہے کہ کون مشکل وقت میں ٹیم کا سہارا بنتا ہے۔
اور آج ایک بار پھر کشمیر کے شہزادے ـــ قادر عباسی نے ثابت کردیا کہ وہ کیوں پچھلے 6 سال سے پاکستان ٹیپ بال کے نمبر 1 باؤلر ہیں۔

جب ٹیم دباؤ میں تھی، جب سامنے خرم چکوال، رضوان شاہ اور ممران اٹک جیسے بڑے نام موجود تھے، تب اس نے وہ تاریخی spell کروا کر نہ صرف میچ میں واپسی کروائی بلکہ اپنی کلاس اور ہنر سب کے سامنے منوا لیا۔
صرف دو اوورز میں 11 رنز دے کر بڑے بڑے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانا، یہ کام صرف بڑے کرکٹر ہی کر سکتے ہیں۔

افسوس یہ رہا کہ فیلڈنگ اور دوسرے باؤلرز کا ساتھ مکمل نہ مل سکا، لیکن قادر عباسی آخری گين تک اکیلے لڑتے ہوئے کشمیر کی نمائندگی کرتا نظر آیا۔
تین میچوں میں 8 وکٹیں — یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں!

یہ ہیں قادر کشمیر — دھیر کوٹ، باغ اور پورے کشمیر کا فخر،
جو ہر میدان میں اپنی مہارت، جذبے اور غیر معمولی کارکردگی سے کشمیر کا نام روشن کرتے ہیں۔
وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں، ایک برانڈ ہیں — ٹیپ بال کرکٹ کے اصل سلطان۔

تم جیتو یا ہارو… ہمیں تم پر فخر ہے ❤
Outclass performance — Qadir Abbasi Official🔥

24/09/2025

"جب کھیل کے میدان میں مقابلہ ہو، اور اختتام پر دوستی کی جھلک… یہی لمحے سب سے خاص ہوتے ہیں۔ 🌸
میرا پسندیدہ مومنٹ یہی ہے۔ 🏏



13/09/2025

🔥🏏 کاٹھواڑ پریمئر لیگ سیزن 5 – فائنل ڈے 🏏🔥

انتظار ختم! کل بروز اتوار 14 ستمبر حافظ فیضان مرحوم کرکٹ اسٹیڈیم گونجے گا چھکوں، چوکوں اور نعروں کی گونج سے۔
یہ ہے وہ لمحہ جس کا ہر کرکٹ دیوانہ منتظر تھا – KPL کا فائنل ڈے!

چار ٹیمیں، ایک ہی خواب – ٹرافی جیتنے کا! 🏆

👑 Bareen Royals – شان و وقار کی پہچان
💥 Kathwar Sixers – چھکوں کی بارش کرنے والے
🦅 Kathwar Shaheens – بلندیوں کے شاہین
⚡ Kathwar Riders – تیز رفتار طوفان

کل پہلے ہوں گے ایلمنیٹرز، پھر شام ڈھلے وہ بڑا فائنل ٹاکرا جس کا فیصلہ کرے گا:
✨ کون ہے KPL سیزن 5 کا اصل بادشاہ؟ ✨

💡 دوستوں کو ساتھ لائیں، فیملی کو ساتھ لائیں، اور بن جائیں اس تاریخی لمحے کے گواہ۔

📍 مقام: حافظ فیضان مرحوم کرکٹ اسٹیڈیم، کاٹھواڑ
تاریخ: اتوار 14 ستمبر

⚡ کل کاٹھواڑ گونجے گا کرکٹ کے نعروں سے! آپ کہاں ہوں گے؟ ⚡

03/09/2025

🏏 KPL SEASON 5 – نیا موڑ اور نیا شیڈول 🏏

کرکٹ کے دیوانوں کے لیے شاندار خبریں! 🎉

⚡ سب سے پہلے، لیگ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو ٹیمیں جو پہلے مرحلے میں اسکپ ہو گئی تھیں، اب غیر مشروط طور پر واپس شامل کی جا رہی ہیں۔
جی ہاں! اب Gala United اور Mohra Warriors بھی KPL Season 5 کا حصہ ہوں گی۔ یہ ٹیمیں لیگ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔🔥

⚡ دوسرا بڑا اعلان یہ ہے کہ اب لیگ 3 دن کے بجائے 4 دن پر مشتمل ہوگی۔
یہ فیصلہ ٹیموں کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور میچز کو مزید دلچسپ اور منصفانہ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ✨

نئے شیڈول کے تحت شائقین کو کرکٹ کا ایک لمبا، سنسنی خیز اور یادگار میلہ دیکھنے کو ملے گا۔
مزید تفصیلات اور مکمل شیڈول بہت جلد جاری کیا جائے گا۔

🏆 اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی ٹیم میدان میں چھا جاتی ہے اور کون سب کو حیران کر کے ٹرافی اپنے نام کرتی ہے!

📢 کاٹھواڑ پریمیئر لیگ سیزن 5 LIVE! 🎥شاندار خبر ہمارے ناظرین کے لیے!🌟 عمران ریاض عباسی بطور آفیشل لائیو براڈکاسٹر KPL Sea...
03/09/2025

📢 کاٹھواڑ پریمیئر لیگ سیزن 5 LIVE! 🎥
شاندار خبر ہمارے ناظرین کے لیے!

🌟 عمران ریاض عباسی بطور آفیشل لائیو براڈکاسٹر KPL Season 5 میں شامل ہو رہے ہیں!

🏏 اب کھیل کے ہر لمحے کو لائیو دیکھیں، اصلی جوش اور مکمل اپ ڈیٹس کے ساتھ، عمران ریاض عباسی کی شاندار براڈکاسٹنگ کے ذریعے!

آئیے سب مل کر کہتے ہیں:
“Welcome Imran Riaz Abbasi!”

🎤 کاٹھواڑ پریمیئر لیگ سیزن 5 🎉یہ خبر آپ کے لیے ہے جو کھیل سے محبت کرتے ہیں!🌟 مزکر عباسی آفیشل ساونڈ کمنٹیٹر کے طور پر KP...
03/09/2025

🎤 کاٹھواڑ پریمیئر لیگ سیزن 5 🎉
یہ خبر آپ کے لیے ہے جو کھیل سے محبت کرتے ہیں!

🌟 مزکر عباسی آفیشل ساونڈ کمنٹیٹر کے طور پر KPL Season 5 میں ہماری ٹیم کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں!

🏏 اب میچز کی رنگین تبصرہ کاری ہوگی ان کی آواز کے ساتھ، جو کھیل کے ہر لمحے کو مزید دلچسپ بنا دے گی!

آئیے سب مل کر کہتے ہیں:
“Welcome Mazkar Abbasi!”

📍

Address

District Bagh
Islamabad
44090

Telephone

+923495979695

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moon Star Kathwar Chirala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Moon Star Kathwar Chirala:

Share

Category