Malik Sports

Malik Sports Live coverage of sports events.

🏏 ضلع اٹک، علاقہ چھچھ کے ہیرو⭐ فضل رازق عرف میمن — کرکٹ کا روشن ستارہآج ہم جس شخصیت کا ذکر کرنے جا رہے ہیں، وہ واقعی اپن...
14/09/2026

🏏 ضلع اٹک، علاقہ چھچھ کے ہیرو

⭐ فضل رازق عرف میمن — کرکٹ کا روشن ستارہ

آج ہم جس شخصیت کا ذکر کرنے جا رہے ہیں، وہ واقعی اپنی مثال آپ ہیں۔
میری نظر میں علاقہ چھچھ ضلع اٹک کا بہترین ہارڈ ہٹر کھلاڑی ۔۔

ضلع اٹک کی کرکٹ کا ایک ایسا روشن ستارہ، جس نے اپنی شاندار گیم اور بہترین آل راؤنڈ کارکردگی سے نہ صرف ضلع اٹک بلکہ پورے پاکستان میں اپنا نام اور پہچان بنائی۔

بہترین ہارڈ ہٹر بیٹسمین ، شاندار آل راؤنڈر اور اس کے ساتھ ایک نہایت اچھے انسان کے طور پر پہچانے جانے والے اس کھلاڑی کو کرکٹ کے حلقوں میں فضل رازق عرف میمن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

🏏 تقریباً 30 سالہ کرکٹ کا سفر

فضل رازق عرف میمن تقریباً تین دہائیوں سے کھیل کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

چاہے ہارڈ بال کرکٹ ہو یا ٹیپ بال کرکٹ، فضل رازق عرف میمن نے اپنی شاندار بلے بازی اور بہترین کھیل سے شائقینِ کرکٹ کو ہمیشہ محظوظ کیا۔

فضل رازق عرف میمن کی سب سے خاص بات یہی تھی کہ وہ ہارڈ بال ہو یا ٹیپ بال، دونوں فارمیٹس میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔

🏆 نمایاں کلبز

اپنے شاندار کرکٹ کیریئر کے دوران فضل رازق نے کئی معروف کلبز کی نمائندگی کی، جن میں:

🔹 وکٹری کرکٹ کلب
میجسٹ کرکٹ کلب حضرو
تھانگہ کرکٹ کلب حضرو

شامل ہیں۔

ان کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس سے نہ صرف ٹیموں کو کامیابیاں دلائیں بلکہ تماشائیوں کو بھی اپنی کرکٹ کا گرویدہ بنایا۔

اگر فضل رازق عرف میمن کی یادگار اننگز کا ذکر شروع کیا جائے تو شاید ایک پوسٹ ان کی تمام شاندار اننگز کو بیان کرنے کے لیے کافی نہ ہو۔

💎 ہارڈ بال کرکٹ کا انمول ہیرا

میری نظر میں فضل رازق عرف میمن ہارڈ بال کرکٹ کا ایک انمول ہیرا ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ کرکٹ کے نام کیا اور اپنے کھیل سے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔

اب سوال آپ سے ہے:

👇 فضل رازق کی تقریباً 30 سالہ کرکٹ میں آپ ان کی کس اننگز کو نمبر ون قرار دیں گے؟

اپنی پسندیدہ اننگز، میچ یا کوئی یادگار واقعہ کمنٹ میں ضرور شیئر کریں۔ 🏏❤️

مری والو کوئی پوچھے تو بتانا اٹک کا شہزادہ پلئیر ممران خان آیا تھاآیا آیا فخرے پاکستان فخرے چھچھ ممران خان منا آیا آج  J...
13/09/2026

مری والو کوئی پوچھے تو بتانا اٹک کا شہزادہ پلئیر ممران خان آیا تھا
آیا آیا فخرے پاکستان فخرے چھچھ ممران خان منا آیا
آج Jazz TSL کے بڑے سیمی فائنل میچ میں 96 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں ممران خان کی شاندار اور آؤٹ کلاس پرفارمینس
ممران خان نے 14 بالز پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو میگا فائنل میں پہچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔۔۔۔
کس کس کو ممران خان کی بیٹنگ پسند آئی؟
ویلڈن ممران خان اٹک

حضرو سپر کپ میگا فائنل میچ بمقام جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو الفیصل کرکٹ کلب اٹک بمقابلہ فرینڈز کرکٹ کلب بہبودیالفیصل کرکٹ کلب...
13/09/2026

حضرو سپر کپ
میگا فائنل میچ
بمقام جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو
الفیصل کرکٹ کلب اٹک بمقابلہ فرینڈز کرکٹ کلب بہبودی
الفیصل کرکٹ کلب اٹک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔۔
الفیصل کرکٹ کلب کی ٹیم 23.5 اوور میں 137 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گی ۔۔۔
الفیصل کرکٹ کلب کی جانب سے اسد نے 47 اور عبداللہ نے 27 رنز سکور کیے ۔۔۔۔
فرینڈ کرکٹ کلب کی جانب سے انس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے علاؤہ مزمل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
فرینڈ کرکٹ کلب نے ٹارگٹ آخری اوور کی سینڈ لاسٹ بال پر 6 کھلاڑیوں نے نقصان پر پورا کر لیا ۔۔۔۔
فرینڈ کرکٹ کلب کی جانب سے احسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا احسن نے مشکل وقت پر 46 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کا بھر پور ساتھ دیا زوہیب نے زوہیب نے 29* رنز سکور کیے ۔۔۔
الفیصل کرکٹ کلب کی جانب سے اسد اور سعد خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔۔۔
فائنل میچ کے ہیرو احسن قرار پائے ۔۔۔۔
مین آف دی ٹورنامنٹ مزمل لیفٹی قرار پائے ۔۔
ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اسد کے نام رہا
ٹورنامنٹ کا بیسٹ باؤلر انس خان نے نام رہا ۔۔۔
کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر انتظامیہ کو بہت بہت مبارک باد
ٹورنامنٹ انتظامیہ سعد بن فیاض زرگام انصار

13/09/2026

حضرو سپر کپ
فائنل سرمنی

13/09/2026

حضرو سپر کپ
میگا فائنل میچ
بمقام جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو
الفیصل کرکٹ کلب اٹک بمقابلہ فرینڈز کرکٹ کلب بہبودی

حضرو سپر کپ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 1 2026میگا  فائنل فرینڈ کرکٹ کلب حضرو بمقابلہ الفیصل کرکٹ اکیڈمی اٹک  صبح 9 بجے ...
12/09/2026

حضرو سپر کپ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 1 2026
میگا فائنل
فرینڈ کرکٹ کلب حضرو بمقابلہ الفیصل کرکٹ اکیڈمی اٹک
صبح 9 بجے ان شاءاللہ Malik Sports پر براہ راست دیکھیں عادل جاوید کے ساتھ ۔۔۔۔

آیا آیا فخرے اٹک ماجد گولی آیا آج شادی خان کی سر زمین پر اویس قرنی 11 گڑھی متنی کی نمائندگی کرتے ہوئے ماجد گولی کی شاندا...
11/09/2026

آیا آیا فخرے اٹک ماجد گولی آیا
آج شادی خان کی سر زمین پر اویس قرنی 11 گڑھی متنی کی نمائندگی کرتے ہوئے ماجد گولی کی شاندار باؤلنگ ۔۔۔۔۔
ماجد گولی نے 2 اوور میں صرف 13 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی ۔۔۔۔۔

ماجد گولی کو شاندار باؤلنگ کروانے پر عبدالحفیظ UK کی طرف سے 2000 اور اویس گڑھی متنی کی طرف سے 2000 کیش انعام دیا گیا۔
ویلڈن ماجد گولی

ایک اور دن ایک اور شاندار جاندار پرفارمینس آیا آیا حسن مرزا مشہور مرزا آیا   آج شادی خان کی سر زمین پر حسن مرزا کی شاندا...
11/09/2026

ایک اور دن ایک اور شاندار جاندار پرفارمینس
آیا آیا حسن مرزا مشہور مرزا آیا

آج شادی خان کی سر زمین پر حسن مرزا کی شاندار پرفارمینس

حسن مرزا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے جس میں 8 + چھکے شامل تھے ۔۔۔۔

آج کا مین اف دا میچ 1000 ملک ایاز (USA)کی طرف سے حسن مرزا کو دیا گیا ۔

اویس گھڑی متنی کی طرف سے 3000 عبدالحفیظ یو کے کی طرف سے 2000 چیف ارگنائزر ملک زرشاد یو کے کی طرف سے 5000 اور فواد ار پی کی طرف سے 1000 کیش انعام حسن مرزا کو دیا گیا ۔

ویلڈن حسن مرزا

آیا آیا حسن مرزا آیا  خودہ کی سر زمین پر حسن مرزا کی پورے ٹورنامنٹ میں شاندار اور آؤٹ کلاس پرفارمینس ۔۔۔۔۔سیمی فائنل میچ...
10/09/2026

آیا آیا حسن مرزا آیا


خودہ کی سر زمین پر حسن مرزا کی پورے ٹورنامنٹ میں شاندار اور آؤٹ کلاس پرفارمینس ۔۔۔۔۔
سیمی فائنل میچ میں ون مین شو کیا اور فائنل میں 60+ رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو چیمپین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔۔۔
حسن مرزا کو شاندار کارکردگی پر بیسٹ پلیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا ۔۔۔۔۔۔۔
ویلڈن حسن مرزا

Address

Malik Sport Hazro
Hazro
43440

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Sports:

Shortcuts

Share

Category