Village Council Bimbal Aka zai

Village Council Bimbal Aka zai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Village Council Bimbal Aka zai, Event, Haryana.

ایک قوم، ایک پرچم، ایک پاکستان_ 🇵🇰  14 اگست مبارک ہو   ویلج کونسل بمبل اکازئی
13/08/2026

ایک قوم، ایک پرچم، ایک پاکستان_ 🇵🇰
14 اگست مبارک ہو
ویلج کونسل بمبل اکازئی

*اہلیان ویلیج کونسل بمبل اکا زئی متوجہ ہوں!*  مون سون کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں اور ندیوں میں نہانے اور...
23/07/2026

*اہلیان ویلیج کونسل بمبل اکا زئی متوجہ ہوں!*
مون سون کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں اور ندیوں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد ہے۔ برائے مہربانی احتیاط کریں

خیبرپختونخوا میں چار سالہ بلدیاتی دور ختمحکومت نے اختیارات متعلقہ حکام کے سپردِ کردئیے
27/06/2026

خیبرپختونخوا میں چار سالہ بلدیاتی دور ختم
حکومت نے اختیارات متعلقہ حکام کے سپردِ کردئیے

📢 اہم اطلاع برائے اہلیان ویلج کونسل بمبل اکازئی تحصیل حسن زئی  ضلع تورغراہلیان ویلج کونسل بمبل اکازئی مطلع کیا جاتا ہے ک...
06/06/2026

📢 اہم اطلاع برائے اہلیان ویلج کونسل بمبل اکازئی تحصیل حسن زئی ضلع تورغر

اہلیان ویلج کونسل بمبل اکازئی مطلع کیا جاتا ہے کہ نادرا (CRMS) سسٹم کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق بچوں کی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ کارروائیوں کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوں گے:
✅ ویکسینیشن کارڈ
✅ اپلیکیشن فارم
✅ ہسپتال/برتھ رجسٹریشن کارڈ
✅ سکول سرٹیفکیٹ (اگر دستیاب ہو)
✅ دیگر متعلقہ دستاویزات
یہ تمام دستاویزات نادرا کے CRMS سسٹم پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، لہٰذا مطلوبہ کاغذات کے بغیر کوئی بھی درخواست پراسیس نہیں ہو سکے گی۔
مزید برآں: 🔹 والدین کے اصل شناختی کارڈ پیش کرنا لازمی ہوں گے۔
🔹 اپلیکیشن فارم پر والدین کی تصدیق بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

🔹 نامکمل دستاویزات کی صورت میں CRMS سسٹم درخواست کو منظور (Approve) نہیں کرے گا۔
لہٰذا تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ دفتر تشریف لاتے وقت مکمل اور اصل کاغذات ساتھ لائیں تاکہ آپ کا کام بروقت مکمل ہو سکے۔
نوٹ - برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے والدین یا سرپرست کا تین سال سے زائد بچے کو دفتر لانا ضروری ہے

آپ کے تعاون کا شکریہ۔
منجانب:
سیکریٹری ویلج کونسل بمبل اکازئی تحصیل حسن زئی ضلع تورغر

پاک صاف خیبر پختونخواہ مہمعید الاضحیٰ 2026قربانی کریں، صفائی اپنائیںجانور کی آلائش کو کھلے عام نہ پھینکیںدفنانے یا مخصوص...
30/05/2026

پاک صاف خیبر پختونخواہ مہم
عید الاضحیٰ 2026

قربانی کریں، صفائی اپنائیں

جانور کی آلائش کو کھلے عام نہ پھینکیں
دفنانے یا مخصوص جگہ پر تلف کرنے کے بعد ہی عید کی خوشی مکمل ہوگی

آئیں، مل کر خیبر پختونخواہ کو صاف رکھیں
ویلج کونسل بمبل اکازئی، ضلع تورغر

🌿 قربانی بھی عبادت ہے، صفائی بھی عبادت ہے 🌿ویلج کونسل  بمبل اکا زئی میں صفائی عملہ قربانی کی آلائشوں اور فضلے کو مناسب ج...
25/05/2026

🌿 قربانی بھی عبادت ہے، صفائی بھی عبادت ہے 🌿
ویلج کونسل بمبل اکا زئی میں صفائی عملہ قربانی کی آلائشوں اور فضلے کو مناسب جگہ پر ٹھکانے لگانے کیلئے کھڈے کودنے میں مصروفِ عمل ہے تاکہ ماحول صاف ستھرا اور بیماریوں سے محفوظ رہے۔
تمام اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ قربانی کی آلائشیں ندی نالوں، گلی محلوں اور بیچ راستوں میں ہرگز نہ پھینکیں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ بدبو، جراثیم اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر صفائی کا خیال رکھیں، صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گاؤں کو صاف، خوبصورت اور صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رکھیں: صاف ماحول ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی پہچان ہے۔ 🌹
انتظامیہ ویلج کونسل بمبل اکا زئی تورغر

Khyber Pakhtunkhwa Governance at Your Fingertips! 📱✨The Government of Khyber Pakhtunkhwa is making it easier than ever t...
07/05/2026

Khyber Pakhtunkhwa Governance at Your Fingertips! 📱✨

The Government of Khyber Pakhtunkhwa is making it easier than ever to resolve local issues with the Ehsaas Baldia Mobile App. No more visiting offices—now you can register your complaints and track their status directly from your smartphone.

How to Get Started:

Part 1: Installation

Open the Google Play Store.
Search for "Ehsaas Baldia".
Click the Install button.
Open the app and complete your Registration.

Part 2: How to Register a Complaint

Log in to the app.
Select the Category of your complaint (e.g., Water Supply, Sanitation, Street Lights).
Pin your Location on the map.
Add the Details and a description of the issue.
Submit and receive your Complaint Number.
Track the status of your request in real-time.

📢 Public Convenience | Transparency | Real-time Information
Stay updated on the development schemes in your village and neighborhood.

📞 Helpline: 091-9219584
🏛️ Department of Local Government, Government of Khyber Pakhtunkhwa

ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھپہلا ب فارم تصویر کے بغیر بنے گا جس کی میعاد تین سال کی عمر تک ہو گی...
09/04/2026

ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھ
پہلا ب فارم تصویر کے بغیر بنے گا جس کی میعاد تین سال کی عمر تک ہو گی۔ اس کے بعد تصویر والا ب فارم بنے گا جو بچے کی عمر دس سال ہونے تک موثر رہے گا۔ عمر دس سال سے زیادہ ہونے پر ب فارم دوبارہ بنے گا جس کے لئے بچے کی تصویر، آئرس اور فنگرپرنٹس لئے جائیں گے اور اس کی میعاد اٹھارہ سال کی عمر تک ہو گی۔
والدین بچے کی پیدائش پر ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں اندراج کرائیں اور نادرا سے ب فارم بنوائیں۔
میعاد ختم ہونے پر بروقت نیا ب فارم بنوانے کے لئے بچے کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا
پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے ب فارم بنوائیں

COPY

تمام معزز شہریوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے میعاد ختم شدہ قومی شناختی کارڈز کی بروقت تجدید کروا لیں  یا ب فارم کو شناخت...
17/03/2026

تمام معزز شہریوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے میعاد ختم شدہ قومی شناختی کارڈز کی بروقت تجدید کروا لیں یا ب فارم کو شناختی کارڈ میں تبدیل کروا لیں۔ جن بچوں کا اب تک ب فارم نہیں بنوایا گیا، ان کا ب فارم بھی جلد از جلد بنوا لیں۔
براہِ کرم یہ تمام اقدامات 30 جون 2026 سے پہلے مکمل کر لیں تاکہ بعد میں ممکنہ اضافی فیس یا جرمانے سے بچا جا سکے۔
یہ ہدایت نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 30(1)(e) کے تحت جاری کی گئی ہے۔

Address

Haryana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Bimbal Aka zai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category