05/06/2022
آج ڈيڈک چئرمين حاجی رنگيز سابقہ تحصيل ٹوپی نا ظم اعلیٰ سھيل خان یوسفزٸی نے گندف يونين کونسل ميں سپورٹسس سامان کے حوالے سے ایک منعقدہ پروقار پروگرام میں گند ف کے 4کرکٹ ٹيم اور 2فٹ بال ٹیم کے کھيلاڑيوں ميں کھیل کا سامان تقسيم کیاگیا۔ اس موقع پر PTI گندف کے ورکرز کے علاوہ نوجوان کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب سےڈیڈک چیٸرمین ضلع صوابی حاجی رنگیزخان نے حطاب کرتے ہوٸے کہا کہ پی ٹی آې شروع ہی سے کھیل کے فروغ کیلٸے سرگرم ہے اور مختلف کھیلوں کا سامان اور گراونڈ مہیا کرنے میں اپنا کرداراداکرہی ہے۔ اس سلسلے میں گدون اسٹیٹ کے سنگم ملک آباد نے قربانی دے کر گراونڈ کہلٸے اراضی مہیاکیا جس پر کام شروع ہوچکاہے۔ اور انشاء اللہ یہ نوجوانوں کیلٸے کھیلوں کے میدان میں خوش آٸند ثابت ہوگا۔ یوتھ قوم کا سرمایاہے کسی صورت انکی تربیت میں کمی نہں کرینگے۔