Friends Tourist Group

Friends Tourist Group DESTINATION TO DESTINATION ALL OVER BEAUTIFUL PAKISTAN.

Please subscribe my YouTube channel and share with more peoplehttps://youtu.be/w1uMLpFs9-IThis is easy way to go naran &...
19/08/2020

Please subscribe my YouTube channel and share with more people
https://youtu.be/w1uMLpFs9-I
This is easy way to go naran & kaghan

Please subscribe my YouTube channel and share with more peopleThis is easy way to travel naran and kaghan valley of Paki...
11/08/2020

Please subscribe my YouTube channel and share with more people
This is easy way to travel naran and kaghan valley of Pakistan

https://youtu.be/Y6GWMlbKWzA

اگر آپ،رش،شور شرابے،ٹریفک جام،اور دوسرے مسائل کی وجہ سے اپنا سیر و سیاحت کا بنا بنایا ٹرپ کینسل کر رہے ہیں تو ایک منٹ ٹھ...
26/10/2019

اگر آپ،رش،شور شرابے،ٹریفک جام،اور دوسرے مسائل کی وجہ سے اپنا سیر و سیاحت کا بنا بنایا ٹرپ کینسل کر رہے ہیں تو ایک منٹ ٹھہر جائیں،پنجاب حکومت نے حال ہی میں راولپنڈی کی خوبصورت تحصیل کوٹلی ستیاں کو مری کے متبادل دوسرا ٹوریست پوائنٹ ڈیکلیئر کیا ہے،اس لیے آپ وہاں کا پلان کریں اور برج پتڑیاٹہ ٹریک پر آئیں۔
یہ اسلام آباد/ راولپنڈی سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر آپ کا انتظار کر رہا ہے ۔
برج پتڑیاٹہ ٹریک، کوٹلی ستیاں میں سیر و سیاحت کے حوالے سے ایک بہترین ٹریک ہے،خاص کر اس موسم میں ہائیکنگ کے لیے سب سے بہترین ٹریک ہے،آپ اگر راولپنڈی/اسلام آباد سے،آنا چاہتے تو اگر کھنہ پل سے لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے آپ برج تک آ سکتے ہیں،وہاں سے اس ٹریک کی دوری محض ایک کلومیٹر ہے،کوٹلی ستیاں مین بازار سے چھ کلومیٹر کی دوری اور برج سے ایک کلومیٹر کی دوری سے شروع ہوتا ہے،پھوفنڈی ٹاپ،پھوفنڈی کرکٹ گروانڈ،ٹھاکری ہل،اور کشمیر کے برف پوش پہاڑوں،پنچ پیر راکس،اور اسلام آباد کے نظارے کرواتا ہوا یہ ٹریک پتڑیاٹہ ٹاپ پر ختم ہوتا ہے،

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار کا روڈ یا زمین پر ہیلمٹ رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ زمین پر ہیلمٹ رکھنا international...
26/10/2019

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار کا روڈ یا زمین پر ہیلمٹ رکھنے کا کیا مطلب ہے؟
زمین پر ہیلمٹ رکھنا international rescue signal ہے جو دور سے آنے والوں کو بتاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مدد کا طلبگار ہے۔
لہذا آپ کو کہیں بھی ایسا کچھ نظر آئے تو آپ مدد کے لئے رکیں اور دریافت کریں ۔ یا آپ کسی پریشانی کی صورت میں یہ signal استعمال کر سکتے ہیں۔

لمحہ فکربابوسر ٹاپ سیاحوں کیلئے ایک طلسماتی پکنک سپاٹ کی حثیت اختیار کر گیا ہے روزانہ ہزاروں سیاح بابوسر ٹاپ پہنچ جاتے ہ...
23/06/2019

لمحہ فکر
بابوسر ٹاپ سیاحوں کیلئے ایک طلسماتی پکنک سپاٹ کی حثیت اختیار کر گیا ہے روزانہ ہزاروں سیاح بابوسر ٹاپ پہنچ جاتے ہیں ۔گھنٹوں بابوسر ٹاپ کے دلفریب موسم کا لطف اٹھاتے ہیں ۔دھوپ ، بارش ، ژالہ باری اور برفباری کا ایک ساتھ مزا لیتے نظر آتے ہیں ۔
بابوسر ٹاپ پر پندرہ بیس فٹ سڑک کے سوا چاروں طرف برف سے ڈھکا ہوا ہے ۔سیاح گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کر کے ٹاپ کی خوبصورتی میں کھو جاتے ہیں اور انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا ہے کہ انہوں نے غلط گاڑی پارک کی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور سیاح و مسافر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں ۔
انتظامیہ کو چاہئے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بابوسر ٹاپ پر سڑک سے مکمل برف ہٹانے کی ہدایات دیں تاکہ سیاحوں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور دوسری طرف بابوسر ٹاپ سے چلاس کی طرف آتے ہوئے موڑ پر احتیاطی تدابیر کے طور پر حفاظتی بارڑ یا مٹی کے بیگ لگانے چاہئے ۔
انتظامیہ کی کاوشوں سے شاہراہ بابوسر ناراں کی بحالی ممکن ہوئی ہے ۔لیکن شاہراہ کی بحالی کے بعد اب شاہراہ پر چلنے والی ٹریفک کو حادثات سے بچانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کرنے کی پالیسی کا خواب پورا ہو گا ۔۔۔۔۔۔

سویک لیک کلر کہاریہ جھیل کلر کہار سے 10 کلومیٹر فاصلہ پر خوشاب روڈ پر واقع ہے.یہ بہت ہی خوبصورت لوکیشن ہے. جھیل کا پانی ...
11/06/2019

سویک لیک کلر کہار
یہ جھیل کلر کہار سے 10 کلومیٹر فاصلہ پر خوشاب روڈ پر واقع ہے.
یہ بہت ہی خوبصورت لوکیشن ہے. جھیل کا پانی بہت میٹھا اور ٹھنڈا ہے. سرسبز وشاداب ہریالی کی وجہ سے جھیل کا پانی سبزی ماعل نظر آتا ہے. یہ جھیل بہت گہری بھی ہے جسکی وجہ سے یہاں کافی اموات بھی ہو چکی ہیں. آج کل لوکل گورنمنٹ کی طرف سے اس جگہ کو لوہے کی مظبوط باڑ لگا کر نہانے اور تیرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے.
مگر ہمارے دوست اور معزز فیملیز اسکی پرواہ کیے بغیر خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں انجوائے کرتے ہیں. عیدالفطر کے تیسرے روز ہماری ٹیم بھی وہاں موجود تھی تاکہ اپنے ہموطنوں کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے. ہماری اُدھر موجودگی کے دوران ہی وہاں ایک حادثہ رونما ہوا. کچھ مقامی لڑکے پہاڑ کے اوپر سے نیچے جھیل کے پانی میں جمپ کر رہے تھے اسی دوران ایک ماہر لڑکا جمپ لگاتے ہوئے کم گہری جگہ پر جمپ لگا کر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا. جسکی ویڈیو ساتھ اٹیچ ہے. (کالی شلوار میں ملبوس)
خدارا آپ احباب سے التماس ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ کیا کریں انسانی جان سے بڑھ کر کچھ قیمتی نہیں ہوتا.
اور فیملیز سے خصوصی التماس ہے کہ جب بھی کوئی تہوار آئے ایسے مقامات پر جانے سے اجتناب کریں..
( جزاک اللہ خیرا)

کیا ھم انسان ھیں اور ھم میں انسانیت ھے😢😭 اور کب تک حواء کی بیٹیاں مسلی جاتی رہیں گی :خدارا ھمیں اپنے لیڈروں اور قانون سا...
27/01/2019

کیا ھم انسان ھیں اور ھم میں انسانیت ھے😢😭 اور کب تک حواء کی بیٹیاں مسلی جاتی رہیں گی :

خدارا ھمیں اپنے لیڈروں اور قانون سازوں کو باور کرانا ہے کہ اب ھمیں نئے قوانین بنانے ھوں گے نہیں تو ھماری بہنیں اور بیٹیاں یوں ھی تماشہ بنتی رھیں گی

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends Tourist Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Friends Tourist Group:

Share

Category