Qazi muhib Hockey Club Bannu

Qazi muhib Hockey Club   Bannu Hockey

Olympian Tahir Zaman کو Pakistan Hockey Federation کی جانب سے Director High Performance & Development مقرر ہونے پر Qazi ...
21/05/2026

Olympian Tahir Zaman کو Pakistan Hockey Federation کی جانب سے Director High Performance & Development مقرر ہونے پر Qazi Mohib Hockey Club Bannu کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🎉👏🎈
ہم Pakistan Hockey Federation کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک قابل اور تجربہ کار شخصیت کو یہ اہم ذمہ داری سونپی۔
دعا ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ہاکی مزید ترقی کرے اور اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے۔ 🇵🇰🏑

امیر زاہد شاہ کا تبادلہ بنوں میں ریجنل اسپورٹس آفیسر (RSO) کے طور پر ہو گیا ہے۔ وہ ایک عظیم انسان اور نہایت ایماندار افس...
04/03/2026

امیر زاہد شاہ کا تبادلہ بنوں میں ریجنل اسپورٹس آفیسر (RSO) کے طور پر ہو گیا ہے۔ وہ ایک عظیم انسان اور نہایت ایماندار افسر ہیں۔ وہ خود بھی ایک بین الاقوامی ایتھلیٹ رہ چکے ہیں۔
ہم زاہد شاہ صاحب کو بنوں میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ بنوں کے لوگوں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ 🌹

خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیاپشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیب...
13/11/2025

خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا
پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی خیبر پختونخوا انڈر 21 ریجنل گیمز 2025-2026ئ کے لئے ٹرائلز شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ٹرائلز ریجنل سپورٹس آفیسرز کی نگرانی میں 26 نومبر سے پانچ دسمبر تک ہوں گے۔ مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد ترند کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس سعادت حسن اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کی سربراہی میں خیبر پختونخوا انڈر21 گیمز کیلئے ٹرائلز اور ٹیموں کے انتخاب کے لئے ریجنل سپورٹس آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں جن کے مطابق ریجنل سپورٹس آفیسرز ریجنل ٹیموں کے انتخاب کی کمیٹی کے چیئرمین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز، ضلعی، صوبائی، قومی سطح کا کھلاڑی یا کوچ اور متعلقہ کھیل کی ضلعی تنظیم کا نمائندہ ارکان ہوں گے ٹیموں کی تفصیلات15 دسمبر تک ڈائریکٹوریٹ کے آپریشنز ونگ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کھلاڑیوں کو رہائش، ٹی اے ڈی اے، یونیفارم، شوز اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔ مرد کھلاڑی 34 اور خواتین کھلاڑی 20 گیمز میں حصہ لیں گی۔ گیمز میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، اتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، فٹ بال، جمناسٹک، تھرو بال، باسکٹ بال، باکسنگ، تائیکوانڈو ، ہاکی، جوڈو، ہینڈ بال، ووشو، آرچری، جوجتسو، ٹینس، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ، سنوکر، لیکروس، ٹیک بال،ماس ریسلنگ، فٹبال، کک باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فل کنٹیکٹ کراٹے، کبڈی، موئے تھائی، بیس بال، رسہ کشی اور رگبی شامل ہوں گی۔ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی گیمز ہوں گی جن میں پانچ ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ڈیرہ جات ایونٹ، پشاور میں ہارس اینڈ کیٹل شو، جشن ہزارہ، یتیم بچے سپورٹس فیسٹیول، بونیر گل د نمبر فیسٹیول، روایتی کھیل، پولو، آئس ہاکی، سکیٹنگ کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے، علاوہ ازیں 6 نیشنل جونیئر چیمپئن شپس کرائی جائیں گی ، ٹرانس جینڈر، انٹر مدارس، افراد باہم معذوری ایونٹ، اقلیتی سپورٹس فیسٹیول بھی کرایا جائے گا۔

08/11/2025

سکون صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ذکر اور تبلیغ اسلام میں ہے لیکن اخلاص اور صحیح معاملات اور اسلامی تعلیمات کے مطابق

ایک مرتبہ لازمی اس بیان کو سنیں اور شیئر کریں شکریہ

29/10/2025

طارق بگٹی غیر منتخب صدر ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات پہلی بار پاکستان اسپورٹس بورڈ کروائے گا، آئی پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کا ذیلی کمیٹی کے منٹس آف میٹنگ پر مکمل عمل کرنے کا حکم ۔۔۔۔

22/08/2025

Hockey is my life

We win insha'Allah ✌️ Today Final Match Pakistan Vs New Zealand 21 June 2025 6:00 PST
21/06/2025

We win insha'Allah ✌️
Today Final Match
Pakistan Vs New Zealand
21 June 2025
6:00 PST

Alhamdullah Pakistan Win.. ✌️
20/06/2025

Alhamdullah Pakistan Win.. ✌️

پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست، پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں
20/06/2025

پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست، پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں

20/06/2025

Congratulations Pakistan at nation cup final

درخواست بنام محترم جناب وزیرِ تعلیم کے پی کےدرخواست برائے        PET پوسٹ اہلیت:محترم جناب وزیرِ تعلیم مودبانہ گزارش ہے ...
19/06/2025

درخواست بنام محترم جناب وزیرِ تعلیم کے پی کے
درخواست برائے PET پوسٹ اہلیت:
محترم جناب وزیرِ تعلیم مودبانہ گزارش ہے کہ مہربانی کرکے اپنے پالیسی پر نظر ثانی کریں اور فیزیکل ایجوکیشن ٹیچر (PET) کے لیے فیزیکل ایجوکیشن ڈگری لازمی قرار دیا جائے یہ فیزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈرز کے ساتھ سراسر زیادتی ناانصافی اور ظلم کی انتہا ہے کہ فیزیکل ایجوکیشن کے ڈگری ہولڈر نوجوانوں کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے سبجیکٹ ٹیچر کو PET پوسٹ کیلئے بھرتی کی جاتے ہیں۔
جس طرح اسلامیات والے ٹی ٹی اور ایس ایس ٹی میتھ، فزکس، بائیو ، کیمیسٹری والے پوسٹ کو صرف سبجیکٹ والے افراد اپلائی کرسکتے ہیں اور ہم فیزیکل ایجوکیشن والے اس کیلئے اہل نہیں ہوتے اس طرح فیزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈرز والوں کو بھی اپنا حق دیا جائے۔ باقی تین صوبوں میں بھی یہی پالیسی لاگو ہیں وہاں PET پوسٹ کیلئے اہلیت کا شرط صرف Physical Education ہوتی ہے وہاں کوئی دوسرے سبجیکٹ والے PET پوسٹ کیلئے اہل نہیں ہوتے یہ ظلم صرف ہمارے ساتھ KPK میں کیا جاتا ہے کہ یہاں یہ شرط ختم کردیا گیا ہے ہر کوئی PET پوسٹ کیلئے اہل کردیا گیا ہے خوا اس نے انجینرنگ کی ہو یا ایگریکلچر وغیرہ۔ یہ ہمارے حق پر ڈھاکہ ہے۔
اسی وجہ سے تو ہمارے نظام تعلیم کا یہ حال ہے۔
یہ فیزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈز کیساتھ ساتھ طلباء کیساتھ بھی ظلم کی انتہا ہے ایک سبجیکٹ سپیشلسٹ جس طرح اپنے طلباء کو پڑھا سکتے ہیں بیشک کوئی دوسرے سبجیکٹ والا نہیں پڑھا سکتے۔
لہزا ہم جناب وزير تعليم, وزير اعلی اور متعلقہ اعلی افسران سے گزارش کرتے ہیں کہ برائے کرم اپ خود نوٹ فرمائے اور اس ظالمانہ پالیسی کو ختم کردے۔ جو پالیسی پاکستان کے باقی تین صوبوں میں لاگو ہے وہ ہم پر بھی لاگو کیا جائے۔ ایک پاکستان میں ایک کیلئے الگ قانون اور دوسرے کیلئے الگ قانون کہا کا انصاف ہے۔ لہزا ہمارے اس جائز مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور اس ظالمانہ پالیسی کو فورا ختم کیا جائے۔
شکریہ

Address

Bannu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qazi muhib Hockey Club Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qazi muhib Hockey Club Bannu:

Share

Category