10/05/2025
جنگ ختم — قوم سرخرو، فوج سرخرو!
الحمدللہ! پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جو آج شام 5 بجے سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ امریکہ سمیت کئی عالمی طاقتوں کی کوششوں سے یہ سیزفائر ممکن ہوا، حالانکہ کچھ دیر پہلے تک سرحدوں پر جھڑپیں اور ڈرون حملے جاری تھے۔
لیکن جو زبردست وار ہماری بہادر افواج — خاص طور پر پاک فضائیہ — نے کیا ہے، اس نے نہ صرف دشمن کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری قوت کا سکہ بٹھا دیا۔ بھارت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ پاکستان صرف نعرے یا جذبات پر نہیں، بلکہ پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور غیر معمولی حکمت عملی پر یقین رکھتا ہے۔
آج ہماری فوج نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جس نے 1971 کی شکست کا داغ بھی دھو دیا، اور اُن تمام طعنوں کو خاموش کر دیا جو برسوں سے ہماری افواج پر لگائے جا رہے تھے — کہ وہ صرف ملی نغمے بناتی ہیں، کہ بہادری کی وہ داستانیں جو ہم نے 1965 کی جنگ میں پڑھی تھیں، بس کتابی قصے ہیں۔ آج ان سب کو عملی طور پر سچ ثابت کر دیا گیا ہے۔
یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی نئی نسل کو فخر کرنے کا حقیقی جواز مل گیا ہے۔ آج ایک نئی تاریخ رقم ہوئی — ہم نے نہ صرف دشمن کو بھرپور جواب دیا بلکہ اس پٹائی کی ریکارڈنگ بھی محفوظ کر لی! اب دشمن کو سن 25ء کا "پھینٹا" یاد رہے گا!
الحمدللہ، آج پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج، ہماری فوج کی قابلیت اور ہماری قوم کا اتحاد، ایک ناقابلِ تسخیر حقیقت بن کر اُبھرا ہے۔
یقین ہو چکا ہے — واقعی، قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
تمام اہلِ وطن کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد!
پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد!