30/07/2026
یہ صرف ایک ٹیبل نہیں... یہ بہاولنگر کے کھیلوں کی عزت ہے۔
حال ہی میں ٹائیکوانڈو اور بیڈمنٹن کے شو میچز کے دوران، جس میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر صاحب بطور مہمانِ خصوصی مدعو تھے، ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے کھیلوں سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو افسردہ کر دیا۔
ITTF World Ranking معیار کے DONIC Table Tennis Table کو ریفریشمنٹ رکھنے اور لوگوں کے بیٹھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
یہ کوئی عام ٹیبل نہیں، بلکہ تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کا عالمی معیار کا ٹیبل ہے۔جسے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر نے اپنی جھوٹی ملکیت شو کروا کر اس پر قبضہ کیا ہوا ہے لیکن اس کی اصل قیمت اس کی مالیت نہیں، بلکہ وہ محنت، پسینہ اور خواب ہیں جو بہاولنگر کے کھلاڑیوں نے اس پر برسوں لگا کر حاصل کیے۔
یہ ٹیبل صرف ایک سامان نہیں، بلکہ ان کھلاڑیوں کی جدوجہد کی نشانی ہے جنہوں نے اسی کھیل کے ذریعے بہاولنگر کا نام پورے پاکستان میں روشن کیا۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ جس عالمی معیار کے ٹیبل پر نئے چیمپئن تیار ہونے چاہیے تھے، آج وہ کھلاڑیوں کی تربیت کے بجائے ایسے استعمال میں نظر آیا جس کا کھیلوں کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔
اگر یہ قیمتی ٹیبل ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہے، تو سوال یہ ہے کہ کیا اس کا اصل مقصد کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیلوں کی ترقی نہیں ہونا چاہیے؟
یہ اثاثے کسی فرد یا دفتر کی ملکیت سے بڑھ کر کھلاڑیوں کی امانت ہوتے ہیں۔ ان کے پیچھے نوجوانوں کا خون، پسینہ، محنت اور سالوں کی جدوجہد ہوتی ہے۔
محترم ڈپٹی کمشنر بہاولنگر صاحب، آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، حقائق سامنے لائے جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ کھیلوں کے عالمی معیار کے سامان کو صرف کھلاڑیوں کے فائدے اور مستقبل بنانے کے لیے استعمال کیا جائے۔
کھیلوں کے سامان پر چائے کے کپ نہیں، مستقبل کے چیمپئن بننے چاہییں۔
ٹیبل پر پلیٹیں نہیں، پاکستان کے اگلے قومی کھلاڑی ہونے چاہییں۔
بہاولنگر کے کھلاڑی صرف سہولت نہیں، عزت اور احترام بھی مانگتے ہیں۔
DC Bahawalnagar Pakistan Table Tennis Stars Punjab Table Tennis Association Syed Mateen Ahmed Irfan Ullah Khan Sports Board Punjab Pakistan Sports Board ITTF Foundation Districts Sports Department Bahawalnagar Punjab Table Tennis Association