06/04/2026
جہانِ فکر:
آج چھ اپریل، دو ہزار چھبیس ہے۔ اس دن کو International Day of Sport for Development and Peace منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کھیلوں کے ذریعے آپس میں اتحاد، اتفاق اور نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ جس طرح کھیل کے اندر ایک ٹیم کی طرح کام کیا جاتا ہے، ایک دوسرے کی عزت کی جاتی ہے اور سپورٹ مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، اس سے نہ صرف آپس میں اتحاد بلکہ دیگر افراد کے ساتھ ایک اچھا رشتہ بھی بنتا ہے۔
تاریخی اعتبار سے، اس دن کے حوالے سے کافی دلچسپ واقعات بھی ملتے ہیں۔ جیسا کہ جنگ عظیمِ اول میں جرمنی اور برطانیہ کے فوجیوں نے ایک دن کسی تہوار پر ایک دوسرے کو جنگ کے دوران ہی تحائف دیے اور ساتھ فٹبال بھی کھیلا۔
مختصراً، آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے امن لایا جائے، جیسا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ کی بحالی وغیرہ۔ وہ جنگ جس کا کوئی مقصد نہ ہو، اس میں کوئی جیت اور ہار نہیں ہوتی، کسی کی بھی نہیں؛ آخر میں صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں امن و سلامتی کے ساتھ رکھے۔ آمین۔