Romantic saying Quotes

Romantic saying Quotes If you have any kind of complaint or suggestion you can message us, Do not Spam or Report. Different Quotes in a different way with the same attitude.

08/03/2021

وہ ایک آس ہے، خواہش ہے، امید ہے، احساس ہے۔ کہ میں جب بھی صبح کا نکلا رات گئے تھکا ہارا گھر لوٹتا ہوں۔ وہ پیار سے میری جانب دیکھتی ہے۔ اس کی نظروں میں بے بسی ہوتی ہے۔ میرے پاس آتی ہے۔ مسکراتی ہے۔ میں اس کی مسکراہٹ کے جواب میں مسکرا دیتا ہوں۔ وہ میرے چہرے کو پڑھنے لگتی ہے۔ مجھے شوز اتارتے ہوئے دیکھتی ہے۔ تھوڑی دیر خاموش رہتی ہے پھر کہتی ہے:

"تھک گئے ہو نا؟ بیٹھو میں چائے بناکر لاتی ہوں۔"

پھر جب وہ ہاتھ میں چائے کا کپ لیے میری جانب بڑھتی ہے، مجھے لگتا ہے جیسے ساری تھکان اسی لمحے اترتی ہے۔ میں الٹے ہاتھ سے چائے پکڑتا ہوں۔ پہلا سِپ لیتے ہی دن بھر کی تھکان اتر جاتی ہے۔۔۔اور پھر۔۔۔۔ہوش میں واپس آتا ہوں۔

وہاں کوئی نہیں ہوتا۔ گھر، وہ، اس کی مسکراہٹ، چائے کا کپ اور سکون سبھی غائب ہوجاتے ہیں. خاموش نگاہوں سے ہاسٹل کے خالی کمرے کو دیکھتا ہوں. چپ چاپ شوز اتارتا ہوں۔ سلیپر پہن کر نیچے جاتا ہوں. چائے لاتا ہوں۔ میز پر رکھتا ہوں۔ سگریٹ جلاتا ہوں۔ جیسے ہی دھواں فضاء میں اڑتا ہے۔ اس کا روپ دھار لیتا ہے۔

"میں بنا دوں چائے؟"

میں خود سے ہمکلامی کرنے لگ جاتا ہوں۔

08/03/2021

"رات کے 10:58 بج رہے ہیں۔ میں اکیلے کمرے میں بیٹھا خالی کرسیوں، بکھری کتابوں، پانی کی بوتلوں، سگریٹ کی ڈبیوں اور خالی ہاتھوں کو تک رہا ہوں۔ برسوں بعد آج ایک بار پھر تنہائی کا احساس ہوا ہے۔ اس لیے سوچا تمہارے نام ایک خط لکھوں۔ اس امید کے ساتھ کہ کائنات کے کسی کونے میں بیٹھی تم تک یہ خط پہنچ جائے گا۔

چند برس ہی بیتے ہیں ابھی۔ چند سال پہلے ہی میں نے تمہارا زکر سرعام کرنا شروع کیا۔ دیکھتے دیکھتے یہ سبھی تمہیں جاننے لگ گئے۔ تمہارا نام آتے ہی سبھی محبتیں دینے لگ جاتے ہیں. تمہارے حوالے سے سوالات بھی ہوتے رہتے ہیں۔ بس وقت کے ساتھ ساتھ نوعیت بدل چکی ہے۔ پہلے پوچھا جاتا تھا:

"المظ کون ہے؟"

اب پوچھا جاتا ہے:

"المظ کہاں ہے؟"

اور میرے پاس نا تب جواب تھا نا اب جواب ہے۔ لیکن مجھے اچھا لگتا ہے۔ جب تمہارے نام کی محبتیں سمیٹتا ہوں۔ تمہارے متعلق کیے گئے سوالوں کے جواب دیتا ہوں۔۔۔ادھورے جواب۔

وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ بہت کچھ بدلنے لگا ہے۔ خواہشات کی جگہ ضروریات نے لے لی ہے اور خوابوں کی جگہ تگ ودو نے۔ مگر دو باتیں آج بھی نہیں بدلی ہیں۔ تمہارا انتظار اور ادھوری کہانیاں مکمل کرنا۔

کبھی کبھی شدید احساس ہوتا ہے کہ تم آس پاس موجود ہو، کبھی کبھی لگتا ہے تم محض ایک خیال ایک تصور ہو۔ شکوک وشبہات ابھی بھی باقی ہیں. مگر ایک بات کا یقین اب ہوچکا ہے۔۔۔ تم جو بھی ہو، لاحاصل ہی ہو۔ مگر یہ کمبخت امید ساتھ نہیں چھوڑتی۔ جہاں بہت سے امیدیں ترک کرچکا ہوں وہاں ایک دن تمہیں دیکھنے، تمہیں ملنے کی امید ابھی بھی باقی ہے۔ میں کبھی مایوس نہیں ہوا. حالانکہ میں مایوس ہونا چاہتا ہوں۔۔۔عجیب بات ہے۔

میں بہت کچھ بتانا چاہتا ہوں تمہیں۔ بیتے دنوں کی روداد سنانا چاہتا ہوں. مگر ایسا نہیں کروں گا۔ یہ باتیں میں نے سنبھال رکھی ہیں۔۔۔اس دن کے لیے جس دن ایک بار پھر تم میرے روبرو آو گی۔ اگر نا آئی تو آخری خط لکھوں گا۔ شاید اس وقت میرے چہرے پر جھریاں اور ہاتھوں میں رعشہ اتر چکا ہو۔ پین پر گرفت کمزور پڑ چکی ہو۔ الفاظ دھندلا رہے ہوں. لیکن لکھوں گا ضرور۔ وہ سب باتیں جو صرف تم سے کرنی ہیں۔ جو صرف تمہیں بتانی ہیں۔

جانتی ہو یہ وہیں کمرہ ہے جہاں ایک ایسی ہی رات تم نے میرے کان میں سرگوشی کی تھی۔ تم نے کہا تھا:

"لکھو۔ تم لکھ سکتے ہو۔"

اور کل اسی کمرے میں بیٹھے مجھے زندگی کی پہلی پروفیشنل اسائنمنٹ ملی ہے۔ سکرپٹ لکھنا ہے۔ ابھی لکھنا شروع نہیں کیا۔ یہ بھی نہیں جانتا کہ لکھ پاوں گا یا نہیں۔ متعلقہ لوگوں کو پسند آئے گا بھی کہ نہیں۔ مگر جب جب شکوک پیدا ہوتے ہیں تب تب تمہاری سرگوشیاں کانوں میں گونجنے لگتی ہیں. معلوم ہے میں خوش ہونا چاہتا تھا جب مجھے کال آئی۔ مگر نہیں ہوپایا۔ اس لیے کہ میں اس وقت تمہیں اپنے پہلو میں چاہتا تھا۔ تمہارے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ تم مجھ سے زیادہ خوش ہوتی۔

جانتی ہو میں رک سا گیا ہوں۔ کبھی کبھی عجیب سا احساس ہوتا ہے۔۔۔ایسے لگتا ہے جیسے میں آگے بڑھ گیا ہوں مگر خود کو پیچھے چھوڑ آیا ہوں. ان لمحوں، ان صحرا نشین راتوں میں جب تمہارے ساتھ ایک لمبی واک ہوتی تھی۔ شاید میں آج بھی انہیں راستوں پر موجود ہوں۔ تمہارے ساتھ، تمہارے پہلو میں. تمہاری ہنسی سنتے ہوئے۔ تمہارے الفاظ پر سر ہلاتے ہوئے۔ تمہارے پرتجسس چہرے پر مسکراتے ہوئے۔ میں وہیں رہ گیا ہوں۔ شاید عمر بھر وہیں رکنا پڑے۔ میں رک بھی سکتا ہوں۔ بلکہ رکا ہوا ہوں۔

اور تب تک رکا رہوں گا جب تک تم ایک بار پھر سامنے نہیں آتی اپنے مکمل وجود کے ساتھ۔ کیا یہ ممکن ہے؟ اس دنیا میں؟ یا شاید تب جب میں واپس دیوتاوں کی آغوش میں پہنچ جاوں؟ کیا یہ اچھا نہیں کہ تم پہلے ہی لوٹ آو؟ اس سے پہلے کہ لوگ مجھے وحشت زدہ سمجھنے لگیں۔ اس سے پہلے کہ تمہارا وجود ان سب کی نظروں میں محض ایک چھلاوا بن جائے اور میں یقین دلاتا پھروں کہ تم ہو۔۔۔۔تم ہو۔

اچھا اب وقت ہوگیا ہے۔ صبح جاگنا بھی ہوتا ہے۔ خط کا اختتام کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ کائنات کے کسی کونے میں بیٹھی تم تک میرے یہ الفاظ پہنچ جائیں۔"

06/03/2021

‏اے مَحرَمِ اسرار !❤

میں نے تمہیں دیکھا !
تو تمہارے سحر میں گم ہوتا چلا گیا

تمہاری آنکھیں
تاریکیوں میں جلتے ہوئے دو چراغ ہیں
تم روشنی ہو تمہارا ہنسنا میرا رزق ہے !

06/03/2021

ویسے آپس کی بات ہے جاناں ...

آپ کے ہونٹ خوبصورت ہیں ...

سب لوگ سو گئے تھے اور میں اسکی وال پر اپنے حق میں لکھے ہوئے الفاظ ڈھونڈ رہی تھی💛🌜
06/03/2021

سب لوگ سو گئے تھے
اور میں
اسکی وال پر اپنے حق میں لکھے ہوئے الفاظ ڈھونڈ رہی تھی💛🌜

06/03/2021
18/02/2021

سکھ، چین، سکوں جیسا نظارہ ہی کہاں تھا
کشتی ترے حصے میں کنارا ہی کہاں تھا

ہم کو ہے سمجھ ساری مگر دل بھی تو سمجھے
کھویا ہے جسے ہم نے ہمارا ہی کہاں تھا

الزام سبھی اُس پہ دھرا جائے ، غلط ہے
ہم نے بھی کبھی مڑ کے پکارا ہی کہاں تھا

یوں ڈوبنا دشوار نہ تھا میرے لئے کچھ
تنکے کا ترے بعد سہارا ہی کہاں تھا

اب ساتھ نہیں کوئی تو حیرت ہے نہ غم ہے
کم تجھ سے کوئی ہم کو گوارا ہی کہاں تھا

اترا ہوں ترے دل سے یہ خوش فہمی ہے میری
تو نے تو کبھی دل میں اتارا ہی کہاں تھا

الزام غلط ہے کہ محبت نے اجاڑا
تقدیر نے ہم سوں کو سنوارا ہی کہاں تھا

اب آنکھ مری دیکھے تو کیا دیکھے نظارہ
ان آنکھوں میں پہلا سا اشارہ ہی کہاں ٹھا

تم سے ہی جہاں والو میں سب سیکھ رہا ہے
ابرک کا یہاں ورنہ گزارا ہی کہاں تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتباف ابرک

اضافی اشعار

دنیا تجھے پایا ہے تو سمجھا ہوں میں اتنا
تجھ سا بھی کوئی اور خسارہ ہی کہاں تھا

بنتا جو مری راہ ، مرا خضر جو بنتا
اس آسماں پر ایسا ستارہ ہی کہاں تھا

وہ جانتی تھی میں اس سے محبت نہیں عشق کرتا ہوں،۔۔ بے پناہ عشق،وہ جانتی تھی وہ میری کمزوری بن چکی ہے،کبھی کوئی بات نہیں بھ...
04/02/2021

وہ جانتی تھی میں اس سے محبت نہیں عشق کرتا ہوں،۔۔ بے پناہ عشق،
وہ جانتی تھی وہ میری کمزوری بن چکی ہے،
کبھی کوئی بات نہیں بھی ہوتی تھی تو وہ لڑ کر خفا ہوجاتی تھی، تو پاگل سا ہو جاتا تھا میں۔
بات بات پر آنسو ٹوٹ کر گرنے لگتے تھے،
اس کی ناراضگی میرا اس دنیا سے دل اچاٹ کر دیتی تھی،
ہر چیز سے واقف ہوتے ہوئے بھی اس نے میری زندگی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے درد سے بھر دیا،
نہ جیتا ہوں نہ مرتا ہوں، بس خالی ذہن کے ساتھ زندگی گزارے چلے جا رہا ہوں، اس کی محبت کو میں اپنی مضبوط پناہ گاہ سمجھتا رہا، لیکن اس نے سب کچھ چھین لیا مجھ سے، خوشی کا ہر احساس ہر وجہ، اور میری زندگی کو ہمیشہ کے لیئے اندھیروں کے حوالے کر دیا۔

میں رات کو ٹھیک سے سونے کی کوشش ہی نہیں کرتا، پھر نہ ہی ڈھنگ سے سو پاتا ہوں، اور نہ ہی دن میں اتنا آرام کرتا ہوں نہ ہی خ...
28/01/2021

میں رات کو ٹھیک سے سونے کی کوشش ہی نہیں کرتا، پھر نہ ہی ڈھنگ سے سو پاتا ہوں، اور نہ ہی دن میں اتنا آرام کرتا ہوں نہ ہی خود کو سوچوں سے آزاد کرتا ہوں اور نہ ہی چند لمحے خود کو دیتا ہوں تاکہ مجھے راحت ملی، مجھے اپنی صحت کا تھوڑا سا بھی خیال نہیں ، میں ہر بات دل میں چھپا لیتا ہوں اور پھر سب کے سامنے مسکرادیتا ہوں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور جو ہوا ہے وہ دل ہی دل میں سوچتا رہتا ہوں، میں اپنے حق میں بہت برا ہوں نا؟
🥀 🖤

23/01/2021

جب ہم کسی انسان سے جڑتے ہیں تو اپنے اندر ان کی ایک جگہ بنا لیتے ہیں۔ جب کوئی خاص ہونے لگتا ہے تو ہماری بہت سی چیزیں خود بخود انکی ہو جاتی ہیں۔
ہمارا نام، ہمارا وقت، ہماری پسند اور ہمارا رنگ بنا بولےسب انکا ہوجاتا ہے۔ کسی کو بتائے بغیر اس شخص کے سحر میں اتنا دور نکل جاتے ہیں کہ خود بھی اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ واپسی کتنی اذیت ناک ہوسکتی ہے۔
ایسے میں اگر وہ شخص اچانک پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لے تو ۔۔۔۔۔بتاو کیا بچتا ھے ۔۔ ؟💔💔💔

کشمش کو انگور دکھایا جا سکتا ہےبڑھیا! تجھ کو حور دکھایا جا سکتا ہےتم بولو تو تھر کے ریگستانوں کو بھیپھولوں سے بھرپور دکھ...
19/01/2021

کشمش کو انگور دکھایا جا سکتا ہے
بڑھیا! تجھ کو حور دکھایا جا سکتا ہے

تم بولو تو تھر کے ریگستانوں کو بھی
پھولوں سے بھرپور دکھایا جا سکتا ہے

اس کے اک رخسار کے تل کی رکھوالی پر
کلیوں کو معمور دکھایا جا سکتا ہے

بوڑھے برگد کو پودوں کی فرمائش پر
جنگل سے کچھ دور دکھایا جا سکتا ہے

دنیا کو اچھا اچھا کہنے والوں کو
دنیا کا دستور دکھایا جا سکتا ہے

دور فلک پر, سانسیں روکے ایک فرشتہ
ہاتھ میں تھامے صور دکھایا جا سکتا ہے

ایک بریدہ پر پنچھی بھی پیٹ کی خاطر
اڑنے پر مجبور دکھایا جا سکتا ہے

Dirección

Carere De Agricultural
Barcelona

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Romantic saying Quotes publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir

Categoría