09/09/2024
میرے آنگن میں اک کلی کھلی
کلی کو اک نام دیا ۔۔۔۔
نام ہے اس کا خاص بہت ۔۔
جانے کب وہ خاص ہوئی
دل کے اتنے پاس ہوئی
جب سے وہ گھر آئی ہے
ساتھ رحمت لائی ہے
چہرے پہ مسکان لیے
اُس نے مجھ کو دیکھا ہے
تمہارے بابا تمہیں خوشیاں دیں گے
تم سے ہر غم دور رکھیں گے
بابا کا مان ہو تم
میرے دل کا قرار ہو تم
خدا تمہیں سلامت رکھے
اس نعمت کو سلامت رکھے