Ik Leader of Muslim

Ik Leader of Muslim أن مع العسر يسرا .... مشکل کے ساتھ آسانی ہے

20/04/2025
06/04/2025

تیار ہو جاو پاکستانیو۔۔۔۔

عمران خان کی رہائی کے لیے فائنل تحریک کے آغاز کا وقت آ گیا۔ مراد سعید کے حکم پر نشتر ہال پشاور میں کنونشن کی تیاریاں مکمل ۔ قومی ترانے کی گونج

کنونشن اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔

04/04/2025

اپیل۔۔۔۔!

پیر والے دن پورے پاکستان میں لوگ بازو پر کالا کپڑا پہن کر ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر لگا کر عالمی دنیا تک علامتی احتجاج ریکارڈ کروائیں کہ پاکستان میں ہم پر ظلم ہو رہا ہے، جنید اکبر خان

04/04/2025

حبیب اکرم 🔥🔥🔥

عمران خان سے نمٹنے کے تمام طریقے آزمائے جا چکے ہیں کسی میں کامیابی نہیں ملی اب طریقہ بدلنے کا وقت آگیا ہے ۔ عمران خان کو مسئلہ سمجھنے کی بجائے انکو مسئلہ کا حل سمجھ کر بات کی جائے تو اتنا پاپولر لیڈر ملک کو آگے لیکر جا سکتا ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو بلا کر جن سے 10 گھنٹے سے زیادہ میٹنگ کرکے ان کو منانے کی کوشش کی جارہی کہ امریکہ میں جو پاکستانی اہم شخصیات پر پابندیاں لگانے کا بل لایا جا رہا یے اسکی حمایت نہ کریں یہی اوورسیز پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب کروا سکتے ہیں جو اب بہت زیادہ اثر رسوخ رکھتے ہیں اور یہ خان کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔
یہ بات انتہائی اہم ہے کہ مقتدر حلقے کتنا پریشر محسوس کر رہے ہیں جنکو غدار یا ملک دشمن کہتے تھے انکو خود بلا کر انکو عزت دی جارہی ہے اور ان سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں

03/04/2025

برکینگ نیوز 🚨

زلمے خلیل زاد نے ڈانلڈ اور ایلان مسک کو ٹیگ کرکے ٹویٹ داغ دی🔥
اسٹبلشمنٹ پاکستان میں ہر بحران کے زمیدار ہے,
اور اب واحد حل عمران خان کی رہائی ہے, عمران خان کو رہا کیا جائے, اور وقت پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائے🔥🔥🔥

02/04/2025

سابق وزیراعظم عمران خان کا اپنی قوم کے نام پیغام:
- 2 اپریل 2025

“میری طرف سے تمام اہل وطن کو گزشتہ عید مبارک۔

میرا اللّہ کی ذات پر کامل ایمان ہے۔ ظلمت کا کوئی بھی حربہ مجھے توڑ نہیں سکتا۔ اس ملک پر چھائے اندھیرے بہت جلد اختتام پذیر ہوں گے اور ہماری جدوجہد رنگ لائے گی۔ مجھے اللّہ پر پورا یقین ہے کہ میں سرخرو ہو کر باہر آؤں گا اور آئندہ عید انشاءاللّہ اپنی قوم کے ساتھ کروں گا۔

میں اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں کر رہا یہ جو کچھ کر رہا ہوں صرف اپنی قوم کی فلاح کی خاطر کر رہا ہوں۔ اللّہ کے سوا کسی کا خوف نہیں۔ میں نہ پہلے کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ اب کسی صورت جھکوں گا۔ میں اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا اور اپنی قوم کی جنگ آخری دم تک لڑوں گا۔

اردلی حکومت کی مکمل کوشش ہے کہ مجھے قید میں رکھا جائے کیونکہ ان کو اپنے اقتدار کی فکر ہے اور یہ جانتے ہیں کہ جس دن میں جیل سے باہر آ گیا ان کا جعلی اقتدار زمین بوس ہو جائے گا۔ اسی لیے یہ مسلسل مجھے توڑنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

میری سیاسی ملاقاتیں بھی نہیں کروائی جاتیں کیونکہ ان کو یہ خوف ہے کہ سیاسی ملاقات میں ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے اور اس سے ان کو اپنی کرسیوں کی فکر لاحق ہو جاتی ہے۔

میرے بچوں سے سات ماہ میں صرف دو بار بات کروائی گئی ہے اور اب دوبارہ کئی ہفتوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ عید پر میری بچوں سےبات کروانی تھی مگر وہ بھی نہیں کروائی گئی۔ میری کتابیں تک روک لی گئی ہیں۔ میرے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو میری بارہا درخواست کے باوجود میرے معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ سب بار بار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر کے کیا جا رہا ہے لیکن چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں پر بھی قبضہ ہو چکا ہے اس لیے کوئی پوچھنے والا نہیں۔”

Address

Alhoseda
Riyadh
2335

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ik Leader of Muslim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category