Sawbi Sports Complex Bamkhel

Sawbi Sports Complex Bamkhel Sports

21/05/2026

dada football coach
Sawbi Sports Complex Bamkhel

21/05/2026

صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے وژن کے مطابق، سابقہ سپیکر اسد قیصر صاحب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب اور ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صوابی فہیم حیات نے زیر تعمیر بٹاکڑہ سپورٹس کمپلکس بمقام پونٹیا تحصیل ٹوپی کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار، رفتار اور مٹیریل کی کوالٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم حیات نے متعلقہ کنٹریکٹر اور عملے کو واضح ہدایات دیں کہ کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری مواد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق کھیلوں کے منصوبوں میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو پائیدار اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بٹاکڑہ سپورٹس کمپلکس بمقام پونٹیا بنانے کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام ترقیاتی کام شفاف، معیاری اور مقررہ وقت میں مکمل ہوں۔

18/05/2026
29/04/2026

26/04/2026

#🏆 صوابی لیٹرری اینڈ کلچرل فیسٹیول🏆

ضلع صوابی کے تمام معزز شہریوں کو 27 اور 28 اپریل کو منعقد ہونے والے شاندار سپورٹس گالا میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

📅 تاریخ: 27 اور 28 اپریل
📍 مقام: صوابی

24/04/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر عاقب اللہ خان اور سابق صوبائی وزیر حاجی رنگیز احمد خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صوابی سپورٹس کمپلیکس اور ضلع صوابی میں تحصیل سطح پر کھیل کے میدانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

24/04/2026

🏆 صوابی ادبی و ثقافتی فیسٹیول– 🏆

ضلعی انتظامیہ صوابی، ڈسٹرکٹ سپورٹس افس صوابی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس صوابی کی جانب سے ضلع صوابی کے تمام معزز شہریوں کو 24 تا 28 اپریل کو منعقد ہونے والے شاندار صوابی ادبی و ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

یہ ایونٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور مثبت تفریح فراہم کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مختلف کھیلوں کے مقابلے اور فیملیز کے لیے دلچسپ پروگرامز اس گالا کا حصہ ہوں گے۔

سپورٹس مقابلوں کی تاریخ: 24 اپریل
مقام: صوابی سپورٹس کمپلیکس بام جیل

صوابی ادبی و ثقافتی فیسٹیول تاریخ: 27 اور 28 اپریل
مقام: صوابی یونیورسٹی

تمام شہریوں اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ بھرپور شرکت کریں اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

صوابی:  جناب اویس شاہ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صوابی تعینات کر دیا گیا۔صوابی کے اس قابل اور باصلاحیت سپوت کی تعیناتی نہ صر...
19/12/2025

صوابی: جناب اویس شاہ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صوابی تعینات کر دیا گیا۔
صوابی کے اس قابل اور باصلاحیت سپوت کی تعیناتی نہ صرف ان کی محنت اور فرض شناسی کا اعتراف ہے بلکہ پورے ضلعِ صوابی کے لیے باعثِ فخر و خوشی ہے۔

سپورٹس کمیونٹی جناب اویس شاہ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صوابی تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ وہ ضلع صوابی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کریں گے۔ اور انشاءاللہ ضلع صوابی کے نوجوانوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے، سہولیات کی بہتری، اور مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ نوجوانوں کے لیے ایک مثبت، صحت مند اور ترقی یافتہ ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہوں۔

30/11/2025

Address

Swabi

Telephone

+923149990457

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sawbi Sports Complex Bamkhel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category