21/08/2026
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام جاری یونٹ سازی پروگرام کے سلسلے میں آشوب یونٹ کی افتتاحی تقریب بروز اتوار، 23 اگست، شام 4:30 بجے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن جمیلہ بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی تمام خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اس اہم تنظیمی پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ یونٹ سازی کے عمل کو مزید مؤثر، منظم اور کامیاب بنایا جا سکے۔ آپ کی بروقت اور بھرپور شرکت تنظیم کی مضبوطی اور قومی جدوجہد کے تسلسل کے لیے نہایت اہم ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی
ضلع کوئٹہ آرگنائزنگ کمیٹی