Bazam e Auliya Piplan Shareef

Bazam e Auliya Piplan Shareef تمام آستانہ عالیہ پپلاں شریف کے مریدن و وابستگان محبتگ?

ایک مریض جسکو O NEGETIVE یا AB NEGETIVE خون کی اشد ضرورت ہے ۔۔۔۔۔ رابطہ 03325003030
12/02/2026

ایک مریض جسکو O NEGETIVE یا AB NEGETIVE خون کی اشد ضرورت ہے ۔۔۔۔۔ رابطہ 03325003030

مرشد کریم سرکار محمد احسن عثمان مظہری صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔♥️
06/02/2026

مرشد کریم سرکار محمد احسن عثمان مظہری صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔♥️

10/01/2026
06/10/2025

آستانہ عالیہ مظہریہ مبارک پپلاں شریف ♥️

آنچہ زر می  شود  از پر توِ آں قلبِ سیاہکیمیائیست کہ در صحبتِ درویشاں است"جس کے سائے سے سیاہ دل سونا بن جائے، وہ کیم...
03/10/2025

آنچہ زر می شود از پر توِ آں قلبِ سیاہ
کیمیائیست کہ در صحبتِ درویشاں است

"جس کے سائے سے سیاہ دل سونا بن جائے،
وہ کیمیا درویشوں کی صحبت میں ہے"

(حضرت حافظ شیرازی - رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)

سرکار مبارک محمد احسن عثمان مظہری صاحب دامت فیوضھم العالیہ مدینہ شریف کے کبوتروں کی خدمت فرماتے ہوئے
31/08/2025

سرکار مبارک محمد احسن عثمان مظہری صاحب دامت فیوضھم العالیہ مدینہ شریف کے کبوتروں کی خدمت فرماتے ہوئے

حضور غوث الثقلین، محی الدین حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں: "اے اللہ کے بندے! تو اولیائے کرام ک...
16/07/2025

حضور غوث الثقلین، محی الدین حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:

"اے اللہ کے بندے! تو اولیائے کرام کی صحبت اختیار کر کیونکہ انکی شان یہ ہوتی ہے کہ جب کسی پر نگاہ اور توجہ کرتے ہیں تو اس کو زندگی عطا کر دیتے ہیں اگرچہ وہ شخص جس کی طرف نگاہ پڑی ہے یہودی یا نصرانی یا مجوسی ہی کیوں نہ ہو" -

(الفتح الربانی)

اولیاء اللہ کی مجلس سے دین میں سمجھ کی بصیرت پیدا ہوتی ہے اور اس کا قدرتی اور نفسیاتی خاصہ یہ ہے کہ نیک بندے کی صحبت سے ...
07/07/2025

اولیاء اللہ کی مجلس سے دین میں سمجھ کی بصیرت پیدا ہوتی ہے اور اس کا قدرتی اور نفسیاتی خاصہ یہ ہے کہ نیک بندے کی صحبت سے اس کی اچھی باتیں اور اخلاق اس مصاحب کے دل میں سرایت کر جاتے ہیں اور اس میں اچھی باتوں کو اپنانے کا داعیہ پیدا ہو جاتا ہے -

یاد رہے کہ اچھے لوگوں کی ہم نشینی کے بغیر دین کی بصیرت پیدا نہیں ہوتی اور اس کے بغیر اللہ تعالی اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ کا قرب حاصل نہیں ہو سکتا -

عارف رومی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا ارشاد ہے:

چوں کہ گل رفت و گلستان شد خراب
بوئے گلں را از چہ جوئیم از گلاب
"موسم خزاں کے تسلط کی وجہ سے پھول ختم ہو جائیں اور باغ اجڑ جائے تو پھولوں کی مہک کہاں سے ڈھونڈیں"

اس سوال کے جواب میں خود فرماتے ہیں:
"ہمیں پھولوں کی خوشبو ایسے حالات میں عرق گلاب سے میسر آسکتی ہے"

جس شخص کو اولیاء اللہ کی صحبت میسر نہ آسکے اسے ہم نشینی کے نعم البدل اولیاء اللہ کے حالات، ملفوظات اور اذکار کا مطالعہ کرنا چاہئے - اس سے اولیاء اللہ کے فیوض و برکات حاصل ہو جائیں گے اور اس کے دل میں اولیاء اللہ کے اخلاق و عادات اپنانے کا جذبہ پیدا ہو جائے گا -

28/06/2025

"اولیائے کرام ایسی جماعت ہیں جن کے پاس بیٹھنے والا بدبخت نہیں ہو سکتا" -

حضرت سیدنا امام ربانی، محبوب سبحانی
حضرت شیخ احمد فاروقی مجدد الف ثانی

17/06/2025

علی مولا علی مولا علی دم دم۔۔۔۔۔۔

✦ حضرت قبلہ عالم بابا جی سرکار محمد مظہر قیوم رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے روحانی فیوضات و برکات ✦کچھ مزار ایسے ہوتے ہیں جو ...
17/06/2025

✦ حضرت قبلہ عالم بابا جی سرکار محمد مظہر قیوم رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے روحانی فیوضات و برکات ✦

کچھ مزار ایسے ہوتے ہیں جو صرف اینٹوں کا ڈھانچہ نہیں ہوتے،
بلکہ فیض کا مینار، راحت کا سرچشمہ اور نور کا مرکز ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک مبارک، نورانی، روحانی اور فیض رسان مزار ہے —
حضرت قبلہ عالم، بابا جی سرکار محمد مظہر قیوم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا۔

وہ ہستی جن کی نگاہ نے تاریکیوں میں روشنی بھری،
جن کی دعا نے زخم خوردہ دلوں کو مرہم دیا،
اور جن کی خاموشی میں بھی اللہ کی تجلی بولتی تھی۔

آج بھی ان کا درِ فیض کھلا ہے،
اور آج بھی وہی نگاہ، وہی دعا، وہی رحمت
آپ کے کامل صاحبزادگان سرکار احسن سائیں دامت برکاتہم العالیہ
اور سرکار اشرف سائیں دامت برکاتہم العالیہ
کے توسط سے جاری ہے۔

یہ وہ مبارک نفوس ہیں جن کے چہرے سے ولایت کا نور نظر اتا ہے،
جن کی زبان سے نکلنے والا ہر جملہ دل کی گہرائیوں تک سرایت کرتا ہے۔

ان کی صحبت میں بیٹھنے والا اپنا بکھرا ہوا باطن سمیٹ لیتا ہے،
اور ان کی دعا سے وہ رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں جو بظاہر کبھی ہٹتی نظر نہیں آتیں۔

جو بھی آتا ہے، دل کا زخم لیے آتا ہے — اور لبوں پر مسکراہٹ لیے لوٹتا ہے۔
یہ نسبت کی کرامت ہے۔ یہ ولایت کی حقیقت ہے۔

اے اللہ! ہمیں ان پاک ہستیوں کی محبت، وفاداری، ادب، اور خدمت نصیب فرما۔
اور ان کے در سے تقسیم ہونے والی ہر خیرات ہمیں بھی عطا فرما،
تاکہ ہم بھی دنیا و آخرت میں کامیاب، باعزت، بابرکت، روشن اور مقبول ہو سکیں — آمین یا رب العالمین۔

Address

Piplan Liaqatabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazam e Auliya Piplan Shareef posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category