16/03/2026
اسرائ*یلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد انہوں نے اپنے زندہ ہونے کا تاثر دینے کے لیے ایک اور ویڈیو جاری کر دی۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ دعوے گردش کرنے لگے تھے کہ ایرانی حم*لوں کے دوران نیتن یاہو ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان افواہوں کے بعد 12 مارچ کو نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کے خلاف سخت لہجے میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ تاہم اس ویڈیو میں ان کے ہاتھ میں مبینہ طور پر چھ انگلیاں نظر آنے کے باعث بعض صارفین نے اسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کردہ قرار دے دیا۔
اس کے بعد افواہوں میں مزید شدت آگئی، خاص طور پر اس وقت جب اسرائ*یلی سکیورٹی میٹنگ اور میڈیا بریفنگ میں بھی نیتن یاہو نظر نہیں آئے۔
ان قیاس آرائیوں کے جواب میں اسرائ*یلی وزیراعظم کے دفتر نے تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔ بعد ازاں نیتن یاہو نے اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک کیفے سے کافی لیتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں انہوں نے عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی موت کی خبروں کو مسترد کیا اور دونوں ہاتھ دکھا کر کہا کہ ان کی کل دس انگلیاں ہیں۔
تاہم اس ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھائے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کافی کا کپ لبالب بھرا ہونے کے باوجود ہاتھ ہلانے کے باوجود نہیں گرا، جبکہ بعض نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جس کیفے کی ویڈیو دکھائی گئی وہ پہلے ہی بند ہو چکا ہے۔
ان بحثوں کے بعد نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک تیسری ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ایک تفریحی مقام پر لوگوں سے ملاقات کرتے نظر آئے۔
اس کے باوجود سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور کچھ صارفین اب بھی ان ویڈیوز کو AI سے تیار کردہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ سرکاری سطح پر ان تمام دعوؤں کو غلط اور بے بنیاد کہا جا رہا ہے۔
Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.