DG Fisheries KPK

DG Fisheries KPK Promoting fish farming, food security, employment opportunities.

🐠🐟Official page of Fisheries Department Khyber Pakhtunkhwa
Committed to the development, conservation, and sustainable management of fisheries and aquaculture resources in KPK.

09/16/2026

سوکھی کناری ڈیم میں ٹراؤٹ فش کے بچہ جات کی ذخیرہ کاری

محترم جناب محمد شفیع مروت صاحب، ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا اور محترمہ سماویہ نیلوفر، ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز مانسہرہ نے سوکھی کناری ڈیم میں ٹراؤٹ فش کے بچہ جات کی ذخیرہ کاری کی سرگرمی میں شرکت کی۔

یہ سرگرمی محکمہ فشریز خیبر پختونخوا اور ایس کے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ڈیم انتظامیہ اور چائنیز ڈیلیگیشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل فشریز نے اپنے خطاب میں آبی وسائل کے تحفظ، آبی حیات کے فروغ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کی افزائش اور آبی وسائل کا تحفظ محکمہ فشریز کی ترجیحات میں شامل ہے۔

09/16/2026

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ضلعی سطح پر عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی، انتظامی امور میں مؤثر رابطہ کاری اور حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔

09/13/2026

محترم جناب محمد شفیع مروت صاحب، ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا نے ضلع مانسہرہ کے دورے کے دوران کاغان میں واقع شنو گورنمنٹ ٹراؤٹ ہیچری کا دورہ کیا۔

جہاں ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز سماویہ نیلوفر صاحبہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز کی جانب سے ناران اور گردونواح میں محکمہ فشریز کی جانب سے جاری مختلف فیلڈ ایکٹیویٹیز، ٹراؤٹ فشریز، فش پروٹیکشن، اسٹاکنگ، فشریز مینجمنٹ اور دیگر محکمانہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

09/13/2026

محترم جناب محمد شفیع مروت صاحب، ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا نے ضلع مانسہرہ کے دورے کے دوران کاغان میں واقع شنو گورنمنٹ ٹراؤٹ ہیچری کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز سماویہ نیلوفر صاحبہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہیچری کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں نرسری پونڈز، سٹاکنگ پونڈز اور دیگر اہم تنصیبات شامل تھیں، ہیچری انچارج کی جانب سے ہیچری کے انتظامی امور، ٹراؤٹ کی افزائش، نرسری و سٹاکنگ کے عمل اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

09/13/2026

ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا کا ضلع مانسہرہ کا دورہ:

جناب محمد شفیع مروت صاحب، ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا نے ضلع مانسہرہ کا ایک مصروف، اہم اور فیلڈ پر مبنی دورہ کیا۔

دورے کے آغاز میں جناب ڈی جی فشریز نے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ضلع مانسہرہ کے دفتر کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز مانسہرہ تاج محمد خان صاحب نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور ضلع مانسہرہ میں محکمہ فشریز کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں، فش فارمنگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ٹراؤٹ فشریز، فش سیڈ سٹاکنگ، عدالتی مقدمات اور آبی حیات کے تحفظ کے حوالے سے جامع بریفنگ پیش کی۔

بعد ازاں جناب ڈی جی فشریز نے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اور متعلقہ سٹاف کے ہمراہ زیرِ تعمیر سچاں نواز آباد ٹراؤٹ فش ہیچری کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر ہیچری کے لینڈ اونر جناب غلام حبیب صاحب اور ان کے صاحبزادے نعیم خان سے بھی ملاقات کی گئی۔

ملاقات کے دوران سچاں نواز آباد ٹراؤٹ فش ہیچری کے رینٹ انہانسمنٹ کیس کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جو اس وقت معزز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج مانسہرہ کی عدالت میں زیرِ سماعت/اجراء کے مرحلے میں ہے۔ اس سلسلے میں Decretal Amount اور دیگر متعلقہ امور و مسائل کے بارے میں لینڈ اونر اور ان کے صاحبزادے سے معلومات حاصل کی گئیں اور معاملے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

09/12/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جناب محمد خورشید خٹک، سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا جناب محمد شفیع مروت کی احکامات کے مطابق محکمہ فشریز ضلع اورکزئی کی جانب سے ضلع اورکزئی کے دریائے کرم میں بلاند خیل کے مقام پر مچھلی بچہ کی ذخیرہ کاری کی گئی۔

اس سرگرمی کا مقصد آبی وسائل کو فروغ دینا، آبی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ضلع میں پائیدار ماہی گیری کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

09/11/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جناب محمد خورشید خٹک، سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا جناب محمد شفیع مروت کی احکامات کے مطابق محکمہ فشریز ضلع کوہاٹ کی جانب سے ضلع کوہاٹ کے ایگزیلری کنڈر ڈیم کوہاٹ میں فش سیڈ کی کامیاب اسٹاکینگ۔

اس سرگرمی کا مقصد آبی وسائل کو فروغ دینا، آبی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ضلع میں پائیدار ماہی گیری کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

09/11/2026

الوداعی و ریٹائرمنٹ تقریب

ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا، پشاور اور تمام افسران و ملازمین کی جانب سے جناب عزیز الرحمٰن، ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور جناب سید فرید اللہ شاہ، آفس سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل فشریز خیبر پختونخوا، پشاور کو مورخہ 09.09.2026 کو ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پرتپاک الوداع اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

محکمہ فشریز کے لیے ان کی گراں قدر خدمات، محنت، لگن اور اہم کردار کو سراہا اور ان کی صحت، خوشی اور کامیاب و پُرسکون ریٹائرڈ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

09/10/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جناب محمد خورشید خٹک، سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا جناب محمد شفیع مروت کی وژن کے مطابق محکمہ فشریز ضلع باجوڑ کی جانب سے ضلع باجوڑ کے دریاؤں اور ندی نالوں میں مچھلی کے بیج کی ذخیرہ کاری کی گئی۔

اس سرگرمی کا مقصد آبی وسائل کو فروغ دینا، آبی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ضلع میں پائیدار ماہی گیری کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

Address

Shami Road Peshawar
New York, NY
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DG Fisheries KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share