Department of AJK Sports, Youth & Culture

Department of AJK Sports, Youth & Culture Sports department was established in 1975. Sports Board constituted through AJK

8 سال کے طویل عرصہ کے  بعد پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں جلوہ گر ہوگی۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جاپان کو شکست دے ...
06/03/2026

8 سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں جلوہ گر ہوگی۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جاپان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی اور ہاکی ورلڈ کپ 2026کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

15/02/2026
راولاکوٹ (پی آئی ڈی)14 فروری 2026آزاد کشمیر کے معروف سیاحتی مقام تولی پیر پر  آزاد جموں و کشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن ...
15/02/2026

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)14 فروری 2026

آزاد کشمیر کے معروف سیاحتی مقام تولی پیر پر آزاد جموں و کشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن ، محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر اور محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے اشتراک سے سنو اسکیئنگ فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تین روزہ فیسٹیول میں ملک بھر سے اسکیئنگ ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی جس کی
اختتامی تقریب میں صدر آزاد کشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن ائیر کموڈور (ر) شاہد ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس پونچھ ڈویژن لقمان فاروق، ضلعی آفیسر اطلاعات ناصر لطیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت و آثار قدیمہ پونچھ سردار وقاص مظفر سمیت دیگر مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ فیسٹیول میں پاکستان بھر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے کھلاڑیوں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تولی پیر سنو اسکیئنگ کے ساتھ ساتھ گراس اسکیئنگ کے لیے بھی انتہائی موزوں مقام ہے۔ ایسے کھیلوں کے انعقاد سے علاقے میں سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

13/02/2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں دو دن باقی رہ گئے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے کولمبو میں میدان سجے گا اور اس حوالے سے کرکٹ بخار عروج پر پہنچ گیا ہے
رپورٹس کے مطابق میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئیں اور ائیر ٹکٹ اور ہوٹل کے کرائے بڑھ گئے ہیں۔
15 ہزار والا ائیرٹکٹ ایک لاکھ بھارتی روپے تک جا پہنچا ہے اور کولمبو کے ہوٹل فل ، کمرے نایاب اور کرائےآسمان پر ہیں۔
کمرے کا ایک دن کا کرایہ پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ سے زائد ہوگیا ہے۔

13/02/2026
The London Media Cricket Club (LMCC) delegation visited Azad Jammu and Kashmir (AJK) to show solidarity with the people ...
09/02/2026

The London Media Cricket Club (LMCC) delegation visited Azad Jammu and Kashmir (AJK) to show solidarity with the people of Kashmir and promote cultural exchange. During their visit, LMCC played a friendly T20 cricket match 🏏 against the Central Press Club Muzaffarabad media team. LMCC won the match by 16 runs. At the final ceremony, Honorable Ahmed Saghir, Advisor to PM GoJK for Sports, Youth, and Culture, distributed trophies and souvenirs to the teams and players. The event was organized by the Department of Sports, Youth, and Culture, AJK.

محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر نے اٹھمقام نیلم ویلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ شوٹ بال میچ کا انعقا...
08/02/2026

محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر نے اٹھمقام نیلم ویلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ شوٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا مقامی دو ٹیموں میں نیلم وائیٹ اور نیلم گرین کے درمیان یہ میچ منعقد کیا گیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اس میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ضلع نیلم چوہدری بشارت تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے اور یہ احساس دلانا ہے یہ ہم ان کے ساتھ ہر دکھ درد میں کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے اس پار جو ہمارے بھائی کو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جو ہمارے شہدا ہیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا وہ دن ضرور آئے گا کشمیر آزاد ہو گا
اس موقع پر اے ڈی سپورٹس چوہدری لیاقت نے بھی خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حوالے سے گراؤنڈ کا افتتاح بہت جلد اشکوٹ کے اندر کیا جائے گا اور کھیلاوں کاسامان بھی بہت جلد دیا جائے گا جس سے کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر کھیل پیش کر سکیں گے
آخر میں جیتنے والی اور رنر آپ ٹیموں کو انعامات ٹرافی سے نوازہ گیا

Pics of Sardar Ahmed Honorable Saghir Advisor to PM AJK for Sports Youth and culture & Lala Shahid Khan Afridi  at crick...
08/02/2026

Pics of Sardar Ahmed Honorable Saghir Advisor to PM AJK for Sports Youth and culture & Lala Shahid Khan Afridi at cricket stadium Muzaffarabad during Solidarity Day 5th February 2026..

Address

Sports Stadium Jalalabad
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of AJK Sports, Youth & Culture posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Department of AJK Sports, Youth & Culture:

Share

Category