Showar Puran

Showar Puran A beautiful village Showar (🌹شواڑ🌹) Puran 🌹پورن🌹Shangla (Swat)

29/03/2026

🌹🌹🌹🌹🌹اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتہ🌹🌹🌹🌹🌷
🌷🌷🌷بســمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌷🌷🌷

"اے لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ بےنیاز خوبیوں واﻻ ہے۞اگر وه چاہے تو تم کو فنا کر دے اور ایک نئی مخلوق پیدا کر دے۞اور یہ بات اللہ کو کچھ مشکل نہیں۞" *(سورہ فاطر آیت 15-17)*
اے خالق کائنات ! ہمیں ایسی زندگی عطا فرما جس میں عزت ہو، رزق ہو، سکون ہو، اور تیری رضا ہو۔ ہمیں اپنی رضا کے اُن راستوں پر چلا جو ہمیں تیرے قریب لے جائیں اور ہمیں قرآن اور سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔ ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کر دے۔
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَﷺ
🌹🌷🌷🌹🌹
***

16/03/2026

پشاور میں دوسرے ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر غور فکر جاری ہے۔ پشاور سے صرف ایک گھنٹے کے دوری پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ اگر پشاور کے بجائے سیدو شریف سوات کے ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول جائے تو یہ عوام کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ مل جائے گا۔

16/03/2026
16/03/2026
16/03/2026

﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ,

سورۃ القدر کا مرکزی پیغام میں قرآن خود کہتا ہے کہ اللہ نے ہر چیز کو قدر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔اور یہی لفظ " قدر" سورۃ القدر میں تین مرتبہ آیا ہے۔اگر اس سورت میں لفظ قدر کی ترتیب دیکھی جائے تو وہ پانچویں، دسویں اور بارہویں مقام پر آتا ہے۔5 + 10 + 12 = 27 یہ اشارہ ہمیں ایک اور طاق رات کی طرف لے جاتا ہے۔ یعنی 27 ویں شب۔۔۔

لیلۃ القدر کی اصل دعوت یہی ہے کہ انسان اپنے آپ کو بھی اس حساب میں دیکھے۔ یہ سورت ہمیں تین عظیم حقیقتیں بتاتی ہے: قرآن کی عظمت۔۔ عبادت کی قیمتی رات۔۔ اللہ کی بے پناہ رحمت۔۔ نبی ﷺ کی تعلیم۔۔۔ رسول اللہ ﷺ آخری عشرہ میں خاص طور پر اس دعا کا پڑھنا : اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي۔۔ اے اللہ تُو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے پس ہمیں معاف کر دے۔۔۔ہمیں بھی اسی دعا کو کثرت سے پڑھتے رہنا چاہیے

آج کے مسلمان کے لئے سوال ہم پوری زندگی میں کتنی راتیں ضائع کر دیتے ہیں؟ لیکن اللہ نے ایک رات ایسی رکھی ہے جو پوری زندگی بدل سکتی ہے۔ آخری جھنجھوڑ کر اگر آپ کو بتایا جائے کہ آج کی رات آپ کی تقدیر بدل سکتی ہے۔۔ تو کیا آپ سو جائیں گے؟ یا جاگ کر اپنے رب کو پکاریں گے؟ کیونکہ لیلۃ القدر وہ رات ہے جب زمین پر بندے دعا کرتے ہیں اور آسمان سے رحمت اترتی ہے۔.....!!

"اے اللّٰه! ہمیں لیلة القدر تک پہنچا دے، اور اس رات میں بہترین عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہماری دعاؤں، روزوں اور قیام کو قبول فرما اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جن کی اس رات میں مغفرت کر دی جاتی ہے۔۔ اے اللّٰہ رمضان کے آخری عشرے میں ہمارے لئے ناممکن ہے وہ ممکن ہو جاۓ ہمارے لئے کُن کا معجزہ فرما۔۔ اے اللّٰہ ہمارے تمام زخموں کو بھر دے، ہماری خطاؤں کو بخش دے جو لاحاصل ہے وہ حاصل فرما۔۔ جو ہم مانگیں وہی عطا فرما۔۔ اے اللّٰہ ہمیں روزوں کا تراویح کا تلاوت قرآن پاک کا اور ہمارے صبر کا بہترین بدلہ عطا فرما تمام امت مسلمہ کے لئے جنت کے فیصلے فرما۔۔

*آمیـــن ثمہ آمیــــن یا رب العالمیــن*

15/03/2026

🌹🌹🌹🌹🌷🌷﷽🌷🌷🌹🌹🌹
🌷🌹ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ 🌷🌹

سورۃ القدر — ایک رات… جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے-اگر زندگی میں صرف ایک رات ایسی مل جائے جو پوری زندگی بدل دے؟ ایک رات جس کی عبادت 83 سال کی عبادت سے بھی زیادہ قیمتی ہو۔ یہ کوئی شاعری نہیں۔ یہ قرآن کا اعلان ہے۔ یہ ہے لیلۃ القدر۔۔ وہ رات جس میں آسمان زمین کے قریب آ جاتا ہے۔آغاز: قرآن کا نزول إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ بے شک ہم نے اسے شبِ قدر میں نازل کیا۔۔۔۔

وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ اور تم کیا جانو شبِ قدر کیا ہے؟ یہ قرآن کا انداز ہے۔جب اللہ یہ جملہ کہتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے: جو آنے والا ہے وہ انسانی تصور سے بڑا ہے۔ وہ اعلان جس نے وقت کی تعریف بدل دی لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ 1000 مہینے یعنی تقریباً 83 سال۔یعنی اگر کسی نے اس رات سچے دل سے عبادت کی، تو وہ ایک پوری زندگی کی عبادت سے زیادہ قیمتی ہو سکتی ہے۔۔ یہ اللہ کی رحمت ہے۔کیونکہ امتِ محمد ﷺ کی عمریں کم ہیں مگر اجر بہت بڑا دیا گیا۔

آسمان کا دروازہ کھل جاتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا اس رات فرشتے اور روح (جبرائیل) نازل ہوتے ہیں۔ سوچیں …آسمان سے لاکھوں فرشتے زمین پر اترتے ہیں۔ہر گھر ہر دل ہر دعا اس رات خاص توجہ میں ہوتی ہے۔یہ ایک روحانی ہجوم ہے۔حکمِ الٰہی کے ساتھ بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ اپنے رب کے حکم کے ساتھ ہر کام کے لئے ۔ سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ یہ رات سراسر سلامتی ہے فجر تک۔یہ رات سکون کی رات ہے۔ شیطان کی طاقت کمزور ہو جاتی ہے۔دل نرم ہو جاتے ہیں۔دعا قبول ہونے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔۔۔۔۔!!

اے اللّٰہ ہمیں شب قدر کی رات نصیب فرما۔۔ ہم دعا کرتے ہیں *اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي* تو درگزر کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے۔۔ ہمیں معاف فرما۔۔ اے اللّٰہ یہ رمضان اس حال میں ہم سے گزرے کہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو۔۔ ہماری اوقات اس قابل تو نہیں کہ جنت مانگیں، یا رب بس اتنی سی التجا ہے یا رب ہمیں جہنم سے بچا اور ہمارے والدین اور تمام امت مسلمہ کی مغفرت فرما۔۔۔اے اللّٰہ آپ درگزر فرمانے والے ہیں اور درگزر کو پسند فرماتے ہیں پس ہم سے درگز رفرما۔ اے اللہ ربّ العزت ہمیں شبِ قدر کی برکتوں سے بھرپور حصہ عطا فرما ہمارے گناہوں کو معاف فرما ہمارے دلوں کو پاک فرما اور ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل فرما۔۔۔

*آمیـــن ثمہ آمیــــن یا رب العالمیــن*

13/03/2026

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Showar Puran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Event/venue?

Share