Sports Talk Shalk

Sports Talk Shalk Welcome to our page, where you can connect, share, and stay updated with the latest sports news and trends.

Join our community and be part of the conversation!"

مذاق بن گئے ہیں پہلے اس ملک میں اور اب انٹرنیشنل میڈیا بھی بھگو بھگو کے مار رہا ہے۔
14/06/2024

مذاق بن گئے ہیں پہلے اس ملک میں اور اب انٹرنیشنل میڈیا بھی بھگو بھگو کے مار رہا ہے۔

14/06/2024

قدرت کا نظام
اس بار نہیں، قدرت کا نظام ہمیشہ پاکستان کے حق میں گیا لیکن وہ کیا کہتے ہیں کہ چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی۔ پاکستان ٹیم کی کاکول کرکٹ اکیڈمی کی سخت ٹریننگ کے نتائج تو آگئے اب بندہ ان سے یہ پوچھے کہ بھائی کیا یہ آپ کا کام ہے؟ نہیں آپ کا کام یہ نہیں ہے آپ کے پاس کرنے کو اور بہت سارے کام ہے۔ اب تو زوال کی بھی حد ہوگئی جس چیز کو بھی ہاتھ لگاتے ہو بیڑا غرق کر دیتے ہو۔ اب بات کرتے ہے ٹیم کی جو ٹیم سیلیکٹ کی گئی تھی یقیناً وہ ورلڈ کپ جیتنے کے قابل نہیں تھی کرکٹ بورڈ کے اندر بیٹھے لوگ جو خود میرٹ پہ سیلیکٹ نہیں وہ کیسے ایک ایسی ٹیم کی سیلیکٹ کر سکتے ہیں جو اس ملک کے لیے ورلڈ کپ جیت سکے۔ یہ سارا سسٹم ہی فارغ ہے اور ان سب نے مل کے ہمیں پاگل بنایا ہوا ہے۔ محسن نقوی کو کرکٹ کی الف ب کا نہیں پتا اور وہ چیئرمین بنے ہوئے ہیں اور وہاب ریاض صاحب کے کیا ہی کہنے کبھی وہ وزیر کھیل اور کبھی چیف سلیکٹر جنہوں نے ابھی تک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بھی نہیں لی۔ ان سے بندہ کیا امید لگائے۔ اب تو دل ہی ٹوٹ گیا۔ ❤️‍🩹

13/06/2024
13/06/2024
SKY enjoying Pakistan National Anthem ❤️
13/06/2024

SKY enjoying Pakistan National Anthem ❤️

Rutherford helps West indies to set a healthy target against New Zealand. Can West indies defend this total?
13/06/2024

Rutherford helps West indies to set a healthy target against New Zealand. Can West indies defend this total?

09/06/2024
08/06/2024

جی تو اک اوربڑا اپ سیٹ، بات کریں گے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے، جس میں دھواں دار بیٹنگ کی رحمان اللہ گرباز نے، 56 بالز پر 80 رنز کی شاندار اننگ اور اوپننگ میں ساتھ دیا ابراہیم زدران نے جنہوں نے تقریبا 100 کے سٹرائیک ریٹ سے 43 رنز بنائے اور ایک شاندار اوپننگ آغاز فراہم کیا، لیکن مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث میرا خیال ہےکہ تقریبا 20 رنز شارٹ تھے، لکین خیر جب جیت مقدر ہو تو چھوٹا یا بڑا ٹارگٹ نہیں دیکھا جاتا، نیوذی لینڈ نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو فضل الحق نے کیا ہی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن ایلن کو پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کر دیا، بس پھر اس کے بعد تو جیسے نیوذی لینڈ بیٹنگ کرنا ہی بھول گئی، ایک کے بعد ایک وکٹیں گِرتی گئی، فضل الحق کے بعد محمد نبی اور راشد خان نے بھی تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے نیوذی لینڈ کو 16ویں آوور میں کام تمام کر دیا۔ اس شکست کی سب سے بڑی وجہ نیوذی لینڈ کا اپنے پلیئرز کو آئی پی ایل میں بھیجنا اور پھر سب پلیئرز کا بینچ پر بیٹھ کر آئی پی ایل کو انجوائے کرناتھا۔ خیر اب پچھتائے کیا ہوت جب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی میچز بہت شاندار چل رہے ہیں پہلا راؤنڈ تھوڑا بورنگ چل رہاتھا بس پھر پاکستان ٹیم نے انٹری ماری اور شاندار میچز کا سلسلہ شروع ہو گیا تو آگے بھی دیکھتے رہیے گا، پاکستان کو بھی اور باقی سب ٹیمز کو بھی!
از قلم خود🙃

07/06/2024

🚨 اپ ڈیٹ: اگر پاکستان سپر 8 کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا تو اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا حصہ بننے کے لیے کوالیفائر کھیلنا پڑے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی سپر 8 ٹیمیں + 2 میزبان ممالک 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی اور باقی ٹیمیں کوالیفائر کے ذریعے ہوں گی۔

I I I I I

06/06/2024

اوئے ہوئے، اوئے ہوئے، بدو بدی، بدو بدی
پاکستان کی ٹیم کا سپورٹر ہونا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہے، اب کیا کریں بچپن سے ہی کرکٹ سے دل لگایا تھا تو بھُگت رہے ہیں اور امید کرتے ہے کہ مستقبل میں بھی کوئی افاقہ نہیں ہو گا۔ بھائی کرکٹ کھیلنے کو دل نہیں تو گھر بیٹھ جاؤ کیوں 24 کروڑ عوام کو مذاق بنایا ہوا ہے، کیوں آپ لوگوں نے سوچ رکھا ہے کہ اس قوم جو پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے اسے سُکھ کا سانس نہیں لینے دینا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے گئے ہیں لیکن اس سے اچھی کرکٹ تو ہمارے گاؤں کے بچے کھیل لیتے ہیں۔ خیر اب امید تو یہی کرتے ہے کہ سب سے پہلے فلائٹ کا انتظام آپ لوگوں کے لیے ہی کیا جائے گا۔ اب انڈیا سے میچ میں آپ لوگوں پہ کوئی بھروسہ نہیں بس خیریت سے چلے گئے تھے تا خیریت سے ہی واپس آ جائیں۔
ایک اور ورلڈ کپ (دل کے ارماں آنسؤں میں بہہ گئے)

06/06/2024

Address

Lahore
51000

Telephone

+923049985746

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports Talk Shalk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sports Talk Shalk:

Share

Category