10/02/2026
ہوبارٹ / پرو ہاکی لیگ / دوسرا مرحلہ
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ
آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دیدی
گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں 3-2 سے شکست ہوئی
دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد قومی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا
پاکستان کی جانب سے ندیم خان اور صفیان خان نے ایک ، ایک گول اسکور کیا
آخری لمحات میں آسٹریلیا نے پینالٹی اسٹروک پر گول کرکے میچ جیت لیا
پاکستان اپنا اگلا میچ کل جرمنی کیخلاف کھیلے گا
آسٹریلیا سے دوسرا میچ 13 فروری اور جرمنی سے 14 فروری کو مقابلہ ہوگا