09/10/2025
سگنیچر میٹ ، ڈیری اور میٹ انڈسٹری میں فارمرز اور کاروباری افراد کےلیے میٹ پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز سی ای او سگنیچر میٹ راجہ طاہر لطیف نے آرگنائزر ڈیری ایشاء ایکسپو حافظ محمد وسیم سے ملاقات کی۔اس دوران گزشتہ سال ڈیری ایشیاء ایکسپو کی کامیابیوں کا تزکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ راجہ طاہر لطیف نے چند اہم تجاویز بھی پیش کی جن کو آرگنائزر حافظ محمد وسیم کی طرف سے بھرپور سراہا گیا۔ سی ای او سگنیچر میٹ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈیری ایشیاء ایکسپو میں شرکت کی یقین دہانی کروائی اور ایکسپو کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے تین سال کی بھرپور کامیابی کے بعد چوتھی ڈیری ایشیاء ایکسپو کا انعقاد 13-15 فروری 2026 کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گا۔ انشااللہ