13/05/2026
کوئٹہ //
*پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ خان مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک دلیر، باہمت اور محب وطن پاکستانی ہیں، جنہیں ہر محبِ وطن پاکستانی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔انشاءاللہ اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرینگے*
میر نصیب اللہ خان مری نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی جس جوانمردی، جرات اور عزم کے ساتھ دہشتگردی، بدامنی اور وطن دشمن عناصر کے خلاف صوبے میں فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
میر نصیب اللہ خان مری نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم کچھ ترقی و امن دشمن عناصر صوبے کے روشن مستقبل اور ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔
میر نصیب اللہ خان مری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد میں رخنہ ڈالنا دراصل بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کے مترادف ہے۔ بلوچستان کے غیور عوام اور پاکستان کے باشعور قوم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ہر فیصلے اور ہر قدم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے کیونکہ وہ قومی وحدت، امن اور عوامی فلاح کے حقیقی علمبردار بن کر سامنے آئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ خان مری نے مزید کہا کہ میر سرفراز بگٹی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرینگے