Beautiful City Kohat

Beautiful City Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Beautiful City Kohat, Kohat.

01/09/2025

اہم اعلان

لاہور قلندرز اوپن کرکٹ ٹرائلز 2025 (بوائز و گرلز) جو 2 اور 3 ستمبر کو کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونا تھے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ ٹرائلز 10 اور 11 ستمبر 2025 کو اسی مقام پر منعقد ہوں گے۔

تمام کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ پرانی تاریخوں میں تشریف نہ لائیں اور نئی تاریخوں کے مطابق شرکت فرمائیں۔

انور کمال برکی
ریجنل اسپورٹس آفیسر، کوہاٹ ڈویژن

22/08/2025

لاہور قلندرز کے اوپن ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے ویژن کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اور ریجنل اسپورٹس آفس کوہاٹ ڈویژن کے تعاون سے لاہور قلندرز (پی ایس ایل کی معروف کرکٹ فرنچائز) کے تحت 14 رکنی انٹرنیشنل سلیکٹرز ٹیم کی نگرانی میں اوپن ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

📍 مقام: کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس
📅 2 ستمبر 2025 (منگل) — بوائز کے ٹرائلز
📅 3 ستمبر 2025 (بدھ) — گرلز کے ٹرائلز

یہ اوپن ٹرائل ہیں اور ان میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے اپنی صلاحیتوں کو قومی سطح پر منوانے کا۔ لاہور قلندرز کی آفیشل ٹیم کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے موقع پر موجود ہوگی۔

⚡ اگر آپ کرکٹر ہیں تو خود کو ثابت کریں، قسمت آپ کے دروازے پر چل کر آئی ہے! ⚡

معرکۂ حق” جشنِ آزادی 2025 اسپورٹس گالا ریجنل اسپورٹس آفس کوہاٹ ڈویژن کے زیرِ انتظام یکم اگست سے 14 اگست تک بھرپور جوش و...
15/08/2025

معرکۂ حق” جشنِ آزادی 2025 اسپورٹس گالا ریجنل اسپورٹس آفس کوہاٹ ڈویژن کے زیرِ انتظام یکم اگست سے 14 اگست تک بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری رہا، جس میں مرد و خواتین کے متعدد کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ تمام ایونٹس کے فاتح، رَنر اپ ٹیموں اور انفرادی کھلاڑیوں کو 14 اگست کی شام کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں مرکزی انعامی تقسیم کی شاندار تقریب میں نوازا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں
صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین اسپورٹس اسٹینڈنگ کمیٹی خیبرپختونخوا شفی جان، کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہاٹ حامد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لاچی سلمان یوسف، اور ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز اعجاز محسود،کمانڈر کوہاٹ ٹاسک فورس بریگیڈیئر خرم، کرنل رضوان (جی-ون ایم اے 9 ڈویژن) شامل تھے۔

یہ تقریب فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں شائقینِ کھیل شریک ہوئے اور 21 ایونٹس کے ونرز، رَنر اپ اور تیسرے نمبر کے کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈلز، اسناد اور ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ پُرجوش اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہونے والی یہ تقریب اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب تھی، جو شاید ڈویژنل ہیڈکوارٹر سطح پر پہلی مرتبہ منعقد ہوئی۔

یکم اگست سے جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کھیلا گیا، جن میں بریگیڈیئر خرم اور کرنل رضوان نے کھلاڑیوں سے ملاقات اور تعارف کیا۔ یہ ہم آہنگی، یکجہتی اور مشترکہ جذبہ، ریجنل اسپورٹس آفس کوہاٹ ڈویژن سمیت پورے علاقے کی ایک عظیم کامیابی تھی، جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن، انور کمال بُرکی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک بڑی کامیابی اور فخر کا لمحہ ہے، جو کوہاٹ ڈویژن کے کھیلوں کی تاریخ میں ایک یادگار سنگِ میل ثابت ہوگا۔

13/08/2025

ضلع کوہاٹ کے تمام شہریوں، کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انور کمال برکی
ریجنل سپورٹس افیسر کوہاٹ ڈویژن

یہ دن ہمیں اپنی آزادی کی قدر، قربانیوں کی یاد اور اپنی سرزمین کے دفاع کے عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کھیلوں کے میدان میں محنت، نظم و ضبط اور اتحاد کی وہی روح درکار ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی کے سفر میں دکھائی۔

آئیں، ہم سب مل کر عہد کریں کہ اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں، قومی یکجہتی اور اپنے پیارے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وقف کریں۔

13/08/2025

ان شاء اللہ آج رات “معرکۂ حق” جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں رات 11 بج کر 59 منٹ پر شاندار آتش‌بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
تمام اسپورٹس کمیونٹی اور اہلِ کوہاٹ کو پُر خلوص دعوت دی جاتی ہے کہ اس دلکش آتش‌بازی سے محظوظ ہونے کے لیے ضرور کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس تشریف لائیں

انور کمال برکی،
ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن

Join us
08/07/2025

Join us

26/06/2025

کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کے گراؤنڈز کی سیرابی کا دیرینہ مسئلہ حل

ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن (Regional Sports Officer, Kohat Division) انور کمال برکی کی خصوصی توجہ سے سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈز کی سیرابی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ پرانے، پھٹ چکے کپڑے والے پائپوں کی جگہ اب دو انچ کے اعلیٰ معیار کے نئے پائپ مہیا کر دیے گئے ہیں۔ اس اہم اقدام سے گراؤنڈز کی نگہداشت بہتر ہوگی اور کھلاڑیوں کو سازگار ماحول میسر آئے گا

کوہاٹ بھورا گڑھی میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا...
24/06/2025

کوہاٹ بھورا گڑھی میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گراس روٹ سطح کے نوجوان کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا۔ تقریب ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن انور کمال برکی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔تقریب میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے شرکاء سمیت مقامی کھلاڑیوں کو فٹبالز، کرکٹ بیٹس، والی بالز، والی بال نیٹس، ٹریک سوٹس اور دیگر ضروری کھیلوں کا سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب مائل کرنا اور علاقے میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔تقسیم کی اس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کوہاٹ فرمان اللہ مروت، جنرل سیکرٹری ڈی ایف اے (ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن) کوہاٹ سید ریحان شاہ اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے خصوصی شرکت کی۔ریجنل اسپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے بچ کر معاشرے کے فعال اور مثبت فرد بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے اور دیگر علاقوں میں بھی اس طرز پر کھیلوں کے فروغ کے لیے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔مقامی کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے کھیلوں کے سامان کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت و اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی مزید سرگرمیوں کی خواہش ظاہر کی۔

لاہور قلندرز اور ریجنل اسپورٹس آفس کا کوہاٹ ڈویژن کے لیے تاریخی قدم ..لاہور قلندرز کا کوہاٹ ڈویژن میں ٹیلنٹ ہنٹ کا اعلان...
23/06/2025

لاہور قلندرز اور ریجنل اسپورٹس آفس کا کوہاٹ ڈویژن کے لیے تاریخی قدم ..

لاہور قلندرز کا کوہاٹ ڈویژن میں ٹیلنٹ ہنٹ کا اعلان، جولائی سے اوپن ٹرائلز کا آغاز

ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن جناب انور کمال برکی کی خصوصی دعوت پر لاہور قلندرز کے سی ای او اور مالک جناب رانا عاطف اپنی مکمل ٹیم، بین الاقوامی کرکٹر جناب نعیم، کرنل رضوان (جی ون، 9 ڈویژن پاک آرمی کوہاٹ) اور میجر عمیر کے ہمراہ کوہاٹ تشریف لائے۔ دورے کا آغاز ریجنل اسپورٹس آفس کوہاٹ میں ملاقات سے ہوا جہاں معزز مہمانوں کو کوہاٹ ڈویژن میں نوجوانوں کی کرکٹ سے متعلق موجودہ صورتحال، صلاحیتوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دفتر میں ملاقات کے بعد وفد نے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں کھلاڑیوں سے براہِ راست ملاقات کی گئی اور گراؤنڈ کے حالات و سہولیات کا بغور معائنہ کیا گیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے گراؤنڈ کی موجودہ حالت اور مقامی سطح پر موجود جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ جولائی 2025 سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز یہیں سے کیا جائے گا۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ گراؤنڈ کی حالت اور کھلاڑیوں کی موجودگی واضح ثبوت ہے کہ کوہاٹ ڈویژن میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ رانا عاطف اور ان کی ٹیم نے کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کے نوجوانوں کو بھرپور موقع دیں گے اور لاہور قلندرز خود ان علاقوں میں جا کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لائے گی۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پورے کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع: کوہاٹ، کرک، ہنگو، اورکزئی، کورم (پاراچنار)، درہ آدم خیل میں منعقد کیا جائے گا۔ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے اوپن ٹرائلز ہوں گے تاکہ کوئی باصلاحیت نوجوان پیچھے نہ رہ جائے۔

اس اقدام سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ ان کا مستقبل بھی روشن ہو گا۔ کامیاب کھلاڑیوں کو لاہور قلندرز، دیگر پی ایس ایل فرنچائزز، اور قومی و بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ، اسپورٹس کلچر کی بحالی، مثبت سرگرمیوں کا فروغ، اور علاقے کے نوجوانوں کو ایک واضح سمت ملے گی۔

ریجنل اسپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے کہا کہ یہ صرف ایک دورہ نہیں بلکہ ایک خواب کی تعبیر کی طرف پہلا قدم ہے۔ ہم لاہور قلندرز کی ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست پر یہاں آ کر گراؤنڈ کا معائنہ کیا، ٹیلنٹ کو تسلیم کیا اور اس پروگرام کو عملی صورت دینے کا وعدہ کیا

فیصل آباد میں جاری قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کوہاٹ کے صلاح الدین کا گولڈ میڈل فیصل آباد میں جاری سیکنڈ انڈر 17 نیشنل...
22/06/2025

فیصل آباد میں جاری قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کوہاٹ کے صلاح الدین کا گولڈ میڈل
فیصل آباد میں جاری سیکنڈ انڈر 17 نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں کوہاٹ کے کھلاڑی صلاح الدین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی پر ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن انور کمال برکی نے صلاح الدین کو مبارکباد دی ہے، اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن و کے پی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ حسن بنگش (جو کوہاٹ سے تعلق رکھتے ہیں) کو بھی اس کامیابی میں ان کے کردار پر سراہا ہے۔ چیمپئن شپ میں کوہاٹ کے دیگر کھلاڑی کل میدان میں اتریں گے، جن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

Address

Kohat

Telephone

+923349592737

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful City Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share