Khushal Sports Society

Khushal Sports Society Official page for all the co-curricular activities in Khushal Khan Khattak University Karak.

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں میرٹ کا قتلِ عام خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک، میں انتخابی عمل میرٹ کی پامالی اور ناانصافی...
15/01/2025

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں میرٹ کا قتلِ عام


خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک، میں انتخابی عمل میرٹ کی پامالی اور ناانصافی کی بدترین مثال بن چکا ہے۔ وائس چانسلر نصیر، نگران رجسٹرار غنی، اور ڈپٹی رجسٹرار کے اس عمل پر بحیثیت سابق طالب علم تنقید کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں اور یہ کہنا بےجا نا ہوگا کہ انہوں نے بھرتیوں کے عمل کو مکمل طور پر غیر شفاف اور متنازعہ بنا دیا ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ناانصافی کی مثال

میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے عہدے کے لیے انٹرویو میں ڈاکٹر نسیم انور جیسے قابل امیدوار، جنہوں نے بہترین انٹرویو دیا، کو جان بوجھ کر فیل کر دیا گیا، جبکہ انٹرویو میں صرف حاضری دینے والے امیدواروں کو پاسنگ مارکس دے دیے جاتے ہیں۔ یہ عمل انتظامیہ کے بدنیتی پر مبنی فیصلوں کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

منیجمنٹ، جیالوجی، اور کمپیوٹر سائنس میں من پسند افراد کی بھرتی

منیجمنٹ سائنسز، جیالوجی، کمپیوٹر سائنس، اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انٹرویوز میں مخصوص اور من پسند افراد کو بلا کر میرٹ کا قتل عام کیا گیا۔ ان بے ضابطگیوں کا عالم یہ تھا کہ انٹرویو سے پہلے امیدوار اپنے سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آئے، جس سے نتائج کے شفافیت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس بھرتی کے عمل پر سیشن کورٹ کرک اور ہائی کورٹ پشاور بنوں بینچ نے متعدد سٹے آرڈرز جاری کیے تھے، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ان احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے بھرتی کا عمل اس وقت جاری رکھا جب پشاور ہائی کورٹ کی چھٹیاں تھیں۔ یہ اقدام واضح طور پر انصاف اور قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور صرف ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے کیا گیا۔

نگران رجسٹرار کی مشکوک حیثیت

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ نگران رجسٹرار غنی خود بھی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے کے امیدوار تھے، اور اس پورے بھرتی کے عمل کو انہوں نے ہی ڈیزائن کیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پورا عمل شفافیت کے بجائے جانبداری پر مبنی تھا۔

نگران وائس چانسلر کی حدود سے تجاوز

اب ذرا ایکسکیوز می!
یہاں ایک اور مزے کی بات سنیں: خوشحال یونیورسٹی کے وائس چانسلر نصیرالدین بھی نگران وائس چانسلر ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نگران وائس چانسلر کا کام صرف یونیورسٹی کے روزمرہ معاملات چلانا ہے۔ کسی بھی قسم کی بھرتی، پوسٹنگ، یا ٹرانسفر ان کے اختیار میں نہیں۔ لیکن یہاں تو “راجہ بازار” لگا ہوا ہے! ہر طرف اپنی پسندیدہ بھرتیاں، پوسٹنگز، اور ٹرانسفرز کی دھڑا دھڑ “خرید و فروخت” دن دہاڑے جاری ہے۔ کیا خوب چلن ہے!

مطالبات

ہم ہائر ایجوکیشن منسٹر، گورنر، اور وزیر اعلیٰ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
1. یونیورسٹی کے بھرتی کے عمل کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
2. ان بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
3. آئندہ بھرتی کے عمل کو شفاف، غیر جانبدار، اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

یونیورسٹی کی ساکھ کو بچائیں

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کا امین ادارہ ہے۔ میرٹ اور انصاف کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس ادارے کی ساکھ بحال ہو اور طلبہ کا اعتماد قائم اور سب سے فضول بات یہ ھے دوسرے ڈیپارٹمنٹ کا استاد تیسرے کا ایچ او ڈی بنا دیا گیا ھے۔۔۔
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک۔

Stand with Dr-Naseem A Khattak

05/03/2024

بغاوت کا پہ خپل حق پسے گناہ وی نو بیاہ واورہ خہ پہ نرہ ذہ باغی یم..Stand with the Student of GPGC KaraK..               ...
19/12/2023

بغاوت کا پہ خپل حق پسے گناہ وی
نو بیاہ واورہ خہ پہ نرہ ذہ باغی یم..
Stand with the Student of GPGC KaraK..

If this is true then you should be ashamed.. Khushal sports and hiking society Kkkuk...      Sports Society        ***ff...
11/10/2023

If this is true then you should be ashamed..
Khushal sports and hiking society Kkkuk...
Sports Society ***ff

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک میں باٹنی کے سٹوڈنٹس نے پولیٹیکل سائنس کے ایچ او ڈی نعمت اللہ خان صاحب سے سوالات کے جوابات...
10/04/2023

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک میں باٹنی کے سٹوڈنٹس نے پولیٹیکل سائنس کے ایچ او ڈی نعمت اللہ خان صاحب سے سوالات کے جوابات طلب کرلئے ۔
We support Student Rights be aware we can booster your Character...

24/03/2023

‏نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کا نشترآباد میں نابینا بچوں کے سکول کا دورہ!!!

ولی بال فائنل میں LIS شاہین نے بائیو انفارمیٹکس کو شکست دیا۔ Finally   🏆🏆🏆
14/03/2023

ولی بال فائنل میں LIS شاہین نے بائیو انفارمیٹکس کو شکست دیا۔
Finally
🏆🏆🏆

13/03/2023

Khushal Sports Gala 2023 Updates

Female Badminton: Zoology Dolphins
Female table tennis: Zoology Dolphins

Male Badminton: CS Apples

Male Table tennis : CMS Shahbaz
Cricket : CMS Shahbaz

Futsal : CS Apples vs LIS Shaheen (Final)
Volleyball : BI Markhors Vs LIS Shaheen (Final)
Tag of war : BI Markhors, Geology Dinosaur, CS Apples (Tomorrow)
Arm wrestling : Geology Dinosaur vs Zoology Dolphins
Running ( Tomorrow)

Organize by Khushal sports and hiking society Kkkuk

08/03/2023

We are excited to announce that the opening ceremony of Khushal Sports Gala 2023 is just starting now! Join us for this special occasion. Stay tuned for more updates and information on our page.....

Address

Karak
Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushal Sports Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khushal Sports Society:

Share

Category