07/09/2026
نہ جسپریت بمراہ، نہ مچل اسٹارک، نہ ہیزل ووڈ، نہ جوفرا آرچر، نہ شاہین آفریدی، نہ رباڈا اور نہ ہی پیٹ کمنز… بلکہ حارث رؤف! 🔥🇵🇰
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر جمی نیشم (Jimmy Neesham) نے حارث رؤف کو اپنے کیریئر میں سامنا کیے گئے مشکل ترین باؤلرز میں سرفہرست قرار دیا ہے۔
نیشم نے اپنے کیریئر میں دنیا کے کئی خطرناک اور مایہ ناز باؤلرز کا سامنا کیا، لیکن حارث رؤف کی رفتار، باؤلنگ ورائیشن اور خاص طور پر ڈیتھ اوورز کی باؤلنگ کو انتہائی مشکل قرار دیا۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ حارث رؤف نے جمی نیشم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی مرتبہ آؤٹ کیا ہے۔ 💥
تو کچھ تو خاص ہے حارث رؤف کے اندر!
پاکستانیوں، اپنے اس فاسٹ باؤلر کی قدر کرو۔ ❤️🇵🇰
دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑی حارث رؤف کی باؤلنگ کا اعتراف کر رہے ہیں، اور یہ پاکستان کے لیے واقعی فخر کی بات ہے!