24/01/2026
آل گلگت بلتستان ایف سی این اے فائرنگ مقابلہ 2026۔۔۔۔
گلگت میں منعقد ہونے والے فائرنگ مقابلے کے سنائپر کٹیگری میں ہنزہ شوڑنگ ٹیم کے یعصوب الدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہنزہ ہی کے انصار کریمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔پسٹل شونٹنگ مقابلے میں بھی ہنزہ کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔۔۔۔۔۔
یاد رہے ہنزہ کی شوٹنگ ٹیم دفاعی چمپین ہے اور گلگت میں منعقد ہونے والے پچھلے تین مقابلوں کے سنائپر کیٹیگری میں ناقابل شگست رہتے ہوئے فائررز بشمول امیر علی ، عباس علی خان ،شیر خان ، حسنین عالم نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کی ہیں ۔۔۔فائرر یعصوب الدین اور انصار کریمی کا تعلق گنش کے قدیمی گاوں گنش سے ہے۔۔۔۔۔